فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک کھلاڑی ہلاک، 4 زخمی

پیرو میں فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک کھلاڑی ہلاک جب کہ چار زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں مقامی ٹیموں کے فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گر پڑی جس کی لپیٹ میں آ کر ایک کھلاڑی ہلاک جب کہ چار زخمی ہوگئے۔ رپورٹ […]

 0  1

پیرو میں فٹ بال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک کھلاڑی ہلاک جب کہ چار زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرو میں مقامی ٹیموں کے فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گر پڑی جس کی لپیٹ میں آ کر ایک کھلاڑی ہلاک جب کہ چار زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے چیچا کے کوٹو کوٹو اسٹیڈیم میں پیش آیا جہاں دو مقامی ٹیموں جووینٹڈ بیلاویستا اور فیمیلیا چوکا کے درمیان میچ کھیلا جا رہا تھا۔

میچ کے دوران شدید طوفان کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اور کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آ رہے تھے کہ اسی دوران اچانک آسمانی بجلی گر پڑی۔

اس حادثے کے نتیجے میں جوزے ہیوگو ڈی لاکروز نامی کھلاڑی موقع پر دم توڑ گیا جب کہ چار دیگر کھلاڑی جھلس کر شدید زخمی ہوئے، جن میں سے گول کیپر جوان چوکا کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow