فلم ’جوکر : فولی اے ڈیوکس‘ کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی سپر ولن سائیکولوجی تھرلر فلم ’جوکر‘ کا سیکوئل ’جوکر: فولی اے ڈیوکس‘ محض کچھ دن بعد ہی کروڑوں ڈالر کا نقصان دے گئی۔ فلم پروڈیوسرز کو ریلیز کے 10 دن بعد ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا […]

 0  1
فلم ’جوکر : فولی اے ڈیوکس‘ کو کروڑوں ڈالر کا نقصان

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی سپر ولن سائیکولوجی تھرلر فلم ’جوکر‘ کا سیکوئل ’جوکر: فولی اے ڈیوکس‘ محض کچھ دن بعد ہی کروڑوں ڈالر کا نقصان دے گئی۔

فلم پروڈیوسرز کو ریلیز کے 10 دن بعد ہی نارتھ امریکن باکس آفس پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا زبردست نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اب یہ فلم تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔

آسکر ایوارڈ جیتنے والی ہٹ فلم کے سیکوئل نے اپنے دوسرے ویک اینڈ پر صرف 7 ملین ڈالر کمائے، جس میں 81 فیصد کی کمی واقع ہوئی، جو تاریخ کی سب سے بڑی ناکامی میں شمار کی جارہی ہے۔

JOKER

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم جوکر فولی اے ڈیوکس، ریلیز کے وقت 40 ملین ڈالر کے ساتھ امریکن باکس آفس پر پہلے نمبر پر تھی جسے اب فلاپ قرار دیتے ہوئے باکس آفس پر اسے ”ڈی“ سینما اسکور دے دیا گیا۔

سال 2019 کی فلم "جوکر” کے سیکوئل "جوکر: فولی اے ڈیوکس” نے اپنے افتتاحی ہفتے کے اختتام پر امریکی باکس آفس پر صرف $38 ملین کمائے تھے۔

عالمی سطح پر "جوکر: فولی اے ڈیوکس” نے اب تک 165 ملین ڈالر کمائے ہیں جو کہ اس کے 200ملین ڈالر کے بجٹ سی بہت کم ہے۔

Folie A Deux

یاد رہے کہ اس سے قبل ایسی صورتحال کا سامنا گزشتہ سال کی فلم ’دی مارویل‘ کو کرنا پڑا تھا جب اس کی 78 فیصد آمدنی کم ہوئی تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ کسی بھی کامک بُک فلم کے لیے ایک ریکارڈ کمی ہے، اداکار جواکین فینکس اور لیڈی گاگا کی فلم جوکر: فولی اے ڈیوکس، کے بارے میں فلم ناقدین کی آراء میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیکوئل فلم ’جوکر : فولی آ ڈیوکس‘ کو زیادہ تر ناقدین نے "بورنگ” اور حیرت انگیز طور پر بیزار کن” قرار دیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow