فرحان سعید بالی ووڈ میں جاکرعاطف اسلم بننا چاہتے تھے، گوہر ممتاز
گوہر ممتاز کیساتھ عاطف اسلم اور فرحان سعید بھی معروف بینڈ ‘جل’ کا حصہ تھے : فوٹو : ویب ڈیسک سال 2002ء میں گیت ‘عادت’ کی وجہ سے مشہور ہونے والا پاکستانی میوزک بینڈ ‘جل’ کے سابق گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ فرحان سعید بھی بالی ووڈ میں جاکر عاطف اسلم ... Read more
سال 2002ء میں گیت ‘عادت’ کی وجہ سے مشہور ہونے والا پاکستانی میوزک بینڈ ‘جل’ کے سابق گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ فرحان سعید بھی بالی ووڈ میں جاکر عاطف اسلم بننا چاہتے تھے اور اسی کے لیے اُنہوں نے ‘جل’ بینڈ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔
حال ہی میں گوہر ممتاز نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، اس کلپ میں گوہر ممتاز اپنے سابق ساتھی گلوکار فرحان سعید کے بارے میں بات کررہے ہیں۔
گوہر ممتاز نے کہا کہ عاطف اسلم کے مقابلے میں فرحان سعید نے زیادہ محنت کی تھی، اسی لیے میں نے اُنہیں ‘جل’ بینڈ کے ساتھ رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اُنہوں نے میری ایک نہیں سُنی اور بالی ووڈ میں جانے کے لیے ‘جل’ بینڈ چھوڑ دیا۔
گلوکار نے کہا کہ جب فرحان سعید نے ‘جل’ بینڈ سے علیحدگی اختیار کی تو مجھے بہت دُکھ ہوا کیونکہ میں نے فرحان کی آواز اور گائیکی پر بہت محنت کی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے فرحان سعید کو کہا تھا کہ عاطف اسلم نے صحیح وقت پر بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُن کی قسمت اچھی تھی، ہر گلوکار کی قسمت عاطف اسلم جیسی نہیں ہوتی لیکن فرحان اُس وقت بالی ووڈ میں جاکر عاطف اسلم بننا چاہتے تھے۔
گوہر ممتاز نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ پھر میں نے فرحان سعید پر زیادہ زور نہیں دیا کیونکہ ہر ایک کی اپنی زندگی اور اپنا کیریئر ہے لیکن بعد میں میری وہی باتیں سچ ثابت ہوئیں جو میں نے فرحان سے کہی تھیں کہ بالی ووڈ کے پاس اور بھی بہت بڑے گلوکار ہیں۔
واضح رہے کہ ‘جل’ بینڈ 2002 میں بنایا گیا تھا، گوہر ممتاز کے ساتھ عاطف اسلم اور فرحان سعید بھی اس معروف بینڈ کا حصہ تھے لیکن عاطف اسلم نے یہ بینڈ چھوڑ دیا تھا۔
عاطف اسلم کی بینڈ سے علیحدگی کے بعد فرحان سعید اس کے مرکزی گلوکار بن گئے تھے لیکن بعد ازاں انہوں ںے بھی ‘جل’ بینڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟