فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور کرکٹ کا کیا تعلق ہے؟

کرکٹ اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے درمیان کیا تعلق ہے، اس حوالے سے سابق بھارتی فاسٹ بولر نے انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی کرکٹر جواگل سری ناتھ نے کھلاڑیوں کی صحت یابی میں مدد کرنے کے حوالے سے فارماسیوٹیکل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ہے۔ ان کے دلچسپ انکشافات نے کھیلوں اور دواسازی کی صنعت کے […]

 0  4
فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور کرکٹ کا کیا تعلق ہے؟

کرکٹ اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے درمیان کیا تعلق ہے، اس حوالے سے سابق بھارتی فاسٹ بولر نے انکشافات کیے ہیں۔

بھارتی کرکٹر جواگل سری ناتھ نے کھلاڑیوں کی صحت یابی میں مدد کرنے کے حوالے سے فارماسیوٹیکل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ہے۔ ان کے دلچسپ انکشافات نے کھیلوں اور دواسازی کی صنعت کے درمیان تعلقات کے بارے میں نئی گفتگو کو جنم دیا ہے۔

دواسازی کے کردار کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے سری ناتھ نے ایک کھلاڑی کے طور پر اپنے تجربات کو شیئر کیا، جس میں انھوں نے بحالی کے عمل میں درد کش ادویات اور دیگر دواؤں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انھوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی ہم درد کش ادویات پر رہتے ہیں۔ میں کافی عرصے سے بہت سارے ٹیبلٹس استعمال کررہا ہوں جو درد کو ختم کر دیتے ہیں۔ یہ اچھا نہیں ہے لیکن بعض اوقات آپ کو اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ ان دواؤں کے مضر اثرات کافی حد تک کم ہوئے ہیں اور ان میں سے کچھ ادویات کافی آرام دہ ہیں۔

سری ناتھ نے کہا کہ فارمیسی کسی بھی سرگرمی میں اپنا کردار ادا کرتی ہے اور یہ ترقی کر رہی ہے۔ دواسازی کی صنعت نے پلیئرز کی بحالی کے معاملے میں بڑا کردار ادا کیا ہے جبکہ ملٹی وٹامنز بھی کافی فائدہ مند ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ جواگل سری ناتھ 67 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرچکے ہیں جبکہ انھوں نے 229 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھی اپنی بولنگ کے جوہر دکھائے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow