غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض
شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ملائیکہ ریاض کا کہنا ہے کہ غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی۔ اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ ملائیکہ ریاض نے شرکت کی اور نجی زندگی، شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔ میزبان نے پوچھا کہ زندگی میں کس […]
شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ملائیکہ ریاض کا کہنا ہے کہ غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی۔
اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ ملائیکہ ریاض نے شرکت کی اور نجی زندگی، شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ زندگی میں کس طرح کے لڑکے کی تلاش ہے؟
اداکارہ نے بتایا کہ فی الحال تو زندگی میں کوئی نہیں ہے، ایسا لڑکا چاہیے جو انڈسٹری میں رہتے مجھے سپورٹ کرے اور سیٹلڈ ہونا چاہیے میں غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، جتنی میں امیر ہوں اتنا امیر ہونا چاہیے۔
ملائیکہ ریاض نے کہا کہ لڑکا فیملی کے ساتھ رہتا ہو میں اکیلی نہیں رہ سکتی، فیملی والا ماحول ہونا چاہیے۔
ایک سگیمنٹ میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ اکیلے نہیں سو سکتی، جب شروع میں کراچی آئی تھیں تو سورج نکلنے کے بعد سوتی تھیں اور دو سے تین گھنٹے بعد شوٹنگ پر چلی جاتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ اب چھوٹے بھائی کو بلا لیا ہے تو ایسی کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔
اداکارہ ایمن زمان سے لڑائی سے متعلق ملائیکہ ریاض نے بتایا کہ مجھے یاد بھی نہیں ہے کہ کس بات پر لڑائی ہوئی تھی لیکن میں کسی سے بھی لڑائی کو دل میں نہیں رکھتی سوچتی ہوں کہ غلطی ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ایمن زمان سے میری بہت اچھی دوستی ہوگئی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ملائیکہ نے بتایا کہ عمران ہاشمی کی فلموں کے گانے پسند ہیں لیکن ان کی کوئی فلم نہیں دیکھی لیکن اب عمران ہاشمی کا جو کم بیک ہوا ہے وہ بہت اچھا لگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟