عمارہ چوہدری دوستوں‌ کی خودکشی کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

ماڈل و اداکارہ عمارہ چوہدری جوانی میں ہی ذاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کرنے والی دو دوستوں کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ اداکارہ عمارہ چوہدری حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو شریک ہوئیں جہاں وہ زندگی کے افسوسناک واقعات کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ […]

 0  2
عمارہ چوہدری دوستوں‌ کی خودکشی کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں

ماڈل و اداکارہ عمارہ چوہدری جوانی میں ہی ذاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کرنے والی دو دوستوں کی بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

اداکارہ عمارہ چوہدری حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو شریک ہوئیں جہاں وہ زندگی کے افسوسناک واقعات کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کے جاننے والوں دو نوجوان دوستوں نے گھریلو مسائل اور حالات کی وجہ سے خودکشی کی اور مجھے پیغامات بھی بھیجے لیکن میں انہیں وقت پر جوابات نہ دے سکی۔

عمارہ نے کہا کہ ان کے ایک دوست میک اپ آرٹسٹ تھے جنہوں نے محض 23 یا 24 سال کی عمر میں خودکشی کی۔

اداکارہ کے مطابق میک اپ آرٹسٹ دوست کی خودکشی سے دو دن قبل انہوں نے ایک دوسرے سے ملاقات کا وقت طے کیا تھا اور انہیں ان سے اپنا میک اپ بھی کروانا تھا لیکن اچانک خودکشی کی خبر آگئی۔

عمارہ چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے دوست گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان رہتے تھے لیکن انہوں نے ان کے گھریلو مسائل کی وضاحت نہیں کی۔

ماڈل و اداکارہ نے مزید بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کچھ ہی عرصے بعد ان کی ایک دوست لڑکی نے بھی خودکشی کرلی۔

خیال رہے کہ عمارہ چوہدری نے گزشتہ ماہ جنوری میں کمرشل پائلٹ کا لائسنس بھی حاصل کیا تھا، جس کے بعد وہ مختلف طیارے اڑاتی دکھائی دیتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow