عشق ایک بار، محبت بار بار ہوسکتی ہے، سدرہ نیازی
شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سدرہ نیازی کا کہنا ہے کہ عشق ایک بار جبکہ محبت بار بار ہوسکتی ہے۔ اداکارہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ محبت کتنی […]
شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سدرہ نیازی کا کہنا ہے کہ عشق ایک بار جبکہ محبت بار بار ہوسکتی ہے۔
اداکارہ سدرہ نیازی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کیریئر سمیت دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ محبت کتنی بار ہوسکتی ہے؟
سدرہ نیازی نے کہا کہ ہزار بار، محبت بھی کوئی ایسی چیز ہے جس کو آپ قید کردیں کہ بس ایک بار ہوگئی، عشق کی بات کریں تو کچھ الگ معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکطرفہ محبت آزادی ہے، مجھے لگتا ہے کہ جو بھی ایسا رشتہ جس میں آزادی ہو، آپ یکطرفہ محبت میں آزاد ہیں اس کو پنپنے دیں، محسوس کریں، اس کا اظہار بھی کریں، آگے سے ملے تو اچھا اگر نہیں ملے تو بھی بہت اچھا ہے۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ اگلا ڈرامہ کس کے ساتھ کرنا چاہیں گی؟ سدرہ نے کہا کہ میں نے جن کے ساتھ کام کیا ہے سبھی اچھے لوگ ہیں، عمران اشرف کے ساتھ دوبارہ ڈرامہ کرنا پسند کروں گی۔
سدرہ نیازی نے کہا کہ مجھے اداکار فواد خان بھی بہت پسند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوشش کرتی ہوں کہ لوگ مجھ سے ناراض نہ ہوں، اگر مجھے علم ہو کہ کس بات پر ناراضگی ہے تو معافی مانگنے میں کوئی حرج نہیں ہے، چار دن کی زندگی ہے درگزر سے کام لیں۔
واضح رہے کہ سدرہ نیازی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی لیڈ کاسٹ میں احسن خان اور ثنا جاوید شامل تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟