عامر خان سے زیادہ امیر 2164 کروڑ کا مالک اداکار جس نے صرف دو فلموں میں کام کیا!

بالی ووڈ کا ایک اداکار ایسا بھی ہے جس نے صرف دو فلموں میں اداکاری لیکن وہ مسٹر پرفیکشسنٹ عامر خان اور رنبیر کپور سے زیادہ امیر ہے۔ 2010 کی دہائی میں بالی ووڈ میں نئے ٹیلنٹ کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا جس میں رنویر سنگھ، ایوشمان کھرانا، پرینیتی چوپڑا، عالیہ بھٹ، ورون دھون، […]

 0  0

بالی ووڈ کا ایک اداکار ایسا بھی ہے جس نے صرف دو فلموں میں اداکاری لیکن وہ مسٹر پرفیکشسنٹ عامر خان اور رنبیر کپور سے زیادہ امیر ہے۔

2010 کی دہائی میں بالی ووڈ میں نئے ٹیلنٹ کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا جس میں رنویر سنگھ، ایوشمان کھرانا، پرینیتی چوپڑا، عالیہ بھٹ، ورون دھون، سدھارتھ ملہوترا، کریتی سینن جیسے نوجوان اداکار شامل تھے ان میں سے تقریباً سبھی نے کامیاب کیریئر بنایا لیکن اس سال میں ڈیبیو کرنے والے سبھی اداکار کامیاب نہیں ہوئے کچھ نے ڈیبیو کے فوری بعد انڈسٹری چھوڑ دی اور بزنس میں کامیاب ہوئے۔

گریش کمار نے اداکاری کا آغاز 2013 میں پربھو دیوا کی رومانوی فلم ’رامایا واستوایا‘ سے کیا جس میں شروتی ہاسن نے اداکاری کی اور گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں گانا ’جینے لگا ہوں‘ مقبول ہوا۔

گریش کمار

فلم باکس آفس پر اوسط درجے کی ثابت ہوئی لیکن گریش تین ایوارڈ شوز میں بیسٹ ڈیبیو کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور ان کی اداکاری کی تعریف بھی کی گئی۔

اس کے بعد گریش نے فلم ’لوشھودا‘ رومانوی کامیڈی فلم کی جس میں نونیت کور ڈھلون ہیروئن تھیں، فلم پر تنقید اور باکس آفس پر ناکامی کے بعد گریش نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا۔

گریش فلم پروڈیوسر کمار ایس تورانی کے بیٹے اور رمیش ایس تورانی کے بھتیجے ہیں، ٹپس انڈسٹریز کے بانیوں کے طور پر تورانی برادران ہندوستانی سنیما کی سب سے طاقتور اور بااثر شخصیات میں سے ہیں۔

اداکاری کو چھورنے کے بعد گریش نے خاندانی کاروبار سنبھالا اور ٹپس کو چلانے میں والد اور چچا کی مدد کی، فی الحال وہ ٹپس انڈسٹریز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) جس کی مارکیٹ ویلیو دسمبر 2024 تک 10517 کروڑ روپے ہے۔

خاندانی کاروبار سے منسلک ہونا گریش کے لیے سود مند ثابت ہوا اور وہ کروڑ پتی بن گئے، گریش کی دولت تقریباً 2164 کروڑ روپے ہے جس کے مطابق وہ رنبیر کپور (400 کروڑ)، رنویر سنگھ (245 کروڑ) عامر خان (1900 کروڑ) سے بھی زیادہ امیر ہیں۔

گریش نے اپنی بچپن کی محبت کرشنا سے شادی کی اور ان کا ایک بیٹا ہے، وہ اہلخانہ کے ساتھ ممبئی میں مقیم ہیں جہاں گریش ٹپس میوزک کے پروڈیوسر اور ایگزیکٹو ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow