عالیہ بھٹ کا مسلمانوں والا نام کیوں رکھا؟ مہیش بھٹ نے بتادیا

بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے اپنی بیٹیوں عالیہ اور شاہین کے نام مسلمانوں والے نام کیوں رکھے، فلم ساز نے بتادیا۔ مہیش بھٹ کا شمار بھارتی سینما کے ان معروف افراد میں ہوتا ہے جو اپنے دل کی بات زبان پر لانے میں کبھی نہیں گھبراتے، 1998 میں مہیش بھٹ کا دیا […]

 0  1

بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے اپنی بیٹیوں عالیہ اور شاہین کے نام مسلمانوں والے نام کیوں رکھے، فلم ساز نے بتادیا۔

مہیش بھٹ کا شمار بھارتی سینما کے ان معروف افراد میں ہوتا ہے جو اپنے دل کی بات زبان پر لانے میں کبھی نہیں گھبراتے، 1998 میں مہیش بھٹ کا دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انھو ںے اپنی مسلمان ماں اور ہندو باپ کے حوالے سے کھل کر بات کی تھی۔

مہیش نے بتایا تھا کہ ان کے والد نانا بھائی بھٹ ایک گجراتی برہمن تھے جبکہ والدہ شیریں محمد کا تعلق ایک مسلمان خاندان سے تھا، جب ڈائریکٹر نے اپنی بیٹیوں شاہین اور عالیہ کے نام مسلمانوں والے رکھے تھے تو ان کی مسلم والدہ بہت خوفزدہ تھیں۔

ہدایت کار نے بتایا کہ میری والدہ شیعہ مسلمان تھیں، جبکہ میرے والد جنوئی اور گجرات سے تعلق رکھتے تھے، والد نے کبھی سیکولر ہونے کو پسند نہیں کیا، بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ والد اور والدہ دونوں نے اپنے انفرادی عقائد کو برقرار رکھا۔

مہیش بھٹ نے بتایا کہ ممبئی میں 1992 میں فرقہ وارانہ فسادات ہوئے، میری والدہ ہمیشہ بڑا ٹیکا لگاتیں اور ساڑھی پہنتی تھیں، 1992 میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران وہ میرے بارے فکر مند تھیں۔

بعد میں جب میں نے اپنی بیوی سونی رازدان کی وجہ سے دنوں بیٹیوں کے مسلم نام رکھے تو وہ اور بھی فکرمند ہوئیں، میری دوسری بیوی سونی راز دان کو اس طرح کے نام پسند تھے اس لیے میں نے بیٹیوں کے ایسے نام رکھے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ کو بلاک بسٹر رومانٹک فلمیں دینے والے مہیش بھٹ نے 1986 میں اداکار سونی رازدان سے دوسری شادی کی تھی جس سے ان کی دو بیٹیاں شاہین اور عالیہ بھٹ ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow