عالیہ اور رنبیر کی نئی لگژری کار کی مالیت جان کر حیران رہ جائیں گے!
بالی وڈ کی نامور جوڑی عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور کی نئی لگژری کار کی مالیت کتنی ہے آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔ پاپارازی فوٹوگرافر نے پیر کی دوپہر ایک لگژری کار کو عالیہ اور رنبیر کی رہائشگاہ ’واستو‘ میں داخل ہوتے دیکھا پھر کیا تھا چہ موگوئیاں شروع ہوگئیں […]
بالی وڈ کی نامور جوڑی عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور کی نئی لگژری کار کی مالیت کتنی ہے آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔
پاپارازی فوٹوگرافر نے پیر کی دوپہر ایک لگژری کار کو عالیہ اور رنبیر کی رہائشگاہ ’واستو‘ میں داخل ہوتے دیکھا پھر کیا تھا چہ موگوئیاں شروع ہوگئیں اور ہر طرف بالی ووڈ جوڑی کی نئی برینڈڈ کار ’لیکسس ایل ایم‘ کا چرچہ ہونے لگا۔
آفیشل کمپنی ویب سائٹ کے مطابق لیکس ایل ایم نامی کار کی قیمت ڈھائی کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے اور اگر پاکستانی روپوں میں ان کا موازنہ کیا جائے تو یہ قیمت 8 کروڑ 38 لاکھ روپے بن جاتی ہے۔
رنبیر کے پاس اس کار کے علاوہ لینڈ روور رینج روور ، دو عدد آڈی اور مرسڈیز بھی موجود ہیں جبکہ ان تمام گاڑیوں کی مالیت بھی کروڑوں میں ہے۔ عالیہ بھی لینڈ روور رینج روور ووگ، تین عدد آڈی اور بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کی مالک ہیں۔
خیال رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی اٹلی میں ہونے والی پری ویڈینگ تقریبات میں شرکت کے بعد یہ جوڑا اپنی بیٹی راہا کے ساتھ حال ہی میں بھارت واپس آیا ہے۔
ان کے ممبئی آنے کے بعد سے ہی میڈیا کی نظریں ان کی نئی برینڈڈ لگژری کار پر ٹک گئی ہیں جو کہ کافی جدید دکھائی دیتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟