عالمی رہنماؤں کی ’’کیٹ واک‘‘، دلچسپ وحیرت انگیز ویڈیو
آپ نے اب تک ماڈلز کو کیٹ واک کرتے دیکھا ہوگا لیکن ہم آپ کو عالمی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت کی کیٹ واک دکھا رہے ہیں۔ اس کیٹ واک میں آپ امریکا کے موجودہ اور سابق صدور، روسی صدر، چین کے صدر، پوپ فرانسس، بھارتی وزیراعظم، سابق امریکی خاتون اول، مارک زکر برگ، ایلون […]
آپ نے اب تک ماڈلز کو کیٹ واک کرتے دیکھا ہوگا لیکن ہم آپ کو عالمی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت کی کیٹ واک دکھا رہے ہیں۔
اس کیٹ واک میں آپ امریکا کے موجودہ اور سابق صدور، روسی صدر، چین کے صدر، پوپ فرانسس، بھارتی وزیراعظم، سابق امریکی خاتون اول، مارک زکر برگ، ایلون مسک، کینیڈا کے سابق صدر سمیت دیگر اہم شخصیات کو دلکش اور دلچسپ ملبوسات میں کیٹ واک کرتے دیکھیں گے۔
یہ ویڈیو ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے 22 جولائی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی سے تیار کی گئی اس دلچسپ ویڈیو کو اب تک 9 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔
ایلون مسک نے ویڈیو شیئر کر کے کیپشن میں لکھا کہ ‘اے آئی فیشن شو کے لیے بہترین وقت ہے۔’
اس ویڈیو کا آغاز پوپ فرانسس سے ہوتا ہے جس کے بعد موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ویل چیئر پر ریمپ کر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ، سابق صدر بارک اوباما، سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن، مارک زکر برگ، ایلون مسک، صدارتی امیدوار کمیلا ہیرس، بل گیٹس، چینی صدر شی جن پنگ، کینیڈین صدر جسٹن ٹروڈو، شمالی کورین رہنما کم جونگ ریمپ پر ماڈلز کی طرح کیٹ واک کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں ایلون مسک کی ٹرانسفارمیشن بھی شامل ہے جس میں وہ اسپیس ایکس کے لباس میں نظر آئے جبکہ یہی کچھ حال میٹا کے مارک زکر برگ کا بھی تھا۔
اس ویڈیو میں ٹرمپ ایک قیدی کے روپ میں دکھائی دیے تو وہیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پھولوں والی فراک پہنے خراماں خراماں چلتے دکھائی دیے لیکن سب سے مضحکہ خیز روپ میں روسی صدر پیوٹن کو پیش کیا گیا۔
دلچسپ ویڈیو میں سب سے زیادہ روپ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بدلے جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی رنگ برنگے چولے میں نظر آئے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے روایتی لباس پہنا ہوا تھا۔
اس ویڈیو کا اختتام مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی کیٹ واک کے ساتھ ہوا جو ایک پلے کارڈ پکڑے ریمپ پر چل رہے تھے جس پر لکھا تھا "رن وے آف پاور”۔
تاہم یہ پیغام جلد ہی بلیو اسکرین آف ڈیتھ کی خرابی میں بدل گیا جو مائیکروسافٹ کی عالمی بندش پر ایک مذاق تھا، جس نے 19 جولائی کو دنیا کو کئی گھنٹوں تک تعطل کا شکار کر دیا۔
کئی انٹرنیٹ صارفین نے ویڈیو کو ‘ناقابل یقین’ قرار دیا جبکہ سرخ لباس میں نظر آنے والے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ ووٹ ملے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟