عاطف اسلم نے بیٹی کی تصویر شیئر کرکے کیا لکھا؟

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ اور اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم نے تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ ان دنوں فیملی کے ساتھ انڈونیشیا کے موجود ہیں۔ تصویر میں ننھی حلیمہ کو والد کی طرح پوز دیتے ہوئے […]

 0  2
عاطف اسلم نے بیٹی کی تصویر شیئر کرکے کیا لکھا؟

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ اور اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکار عاطف اسلم نے تصاویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ ان دنوں فیملی کے ساتھ انڈونیشیا کے موجود ہیں۔

تصویر میں ننھی حلیمہ کو والد کی طرح پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عاطف اسلم نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ہمیں کیپشن کی ضرورت ہے؟‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

گلوکار کے ساتھ ایک تصویر میں اہلیہ سارہ بھروانہ بھی موجود ہیں جبکہ انہوں نے گٹارکی تصویر بھی شیئر کی اور جکارتہ کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔

انہوں نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی بیٹی کو ’گڑیا‘ کہہ رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں گلوکار عاطف اسلم کا بھارتی کامیڈین کپل شرما کے شو کا پرانا کلپ سوشل میڈیا وائرل ہوگیا تھا جس میں انہوں نے اہلیہ سارہ کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی سنائی تھی۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم مارچ 2013 میں اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے تین بچے احد، آریان اور ایک بیٹی حلیمہ ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow