طالبات کے ناشتے میں چھپکلی نکل آئی، 17 لڑکیوں کی حالت غیر ہوگئی
گرلز ہاسٹل میں طالبات کو دیے جانے والے ناشتے میں چھپکلی نکل آئی جسے کھانے سے 17 لڑکیوں کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں لڑکیوں کے ہاسٹل میں طالبات کو منگل کو معمول کے مطابق ناشتہ کیا لیکن اسے کھانے کے بعد متعدد طالبات کی حالت غیر ہوگئی کیوں […]
گرلز ہاسٹل میں طالبات کو دیے جانے والے ناشتے میں چھپکلی نکل آئی جسے کھانے سے 17 لڑکیوں کو اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں لڑکیوں کے ہاسٹل میں طالبات کو منگل کو معمول کے مطابق ناشتہ کیا لیکن اسے کھانے کے بعد متعدد طالبات کی حالت غیر ہوگئی کیوں کہ اس ناشتے میں چھپکلی پائی گئی تھی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ ناشتہ کرنے کے بعد بہت سی لڑکیاں کی طبعیت خراب ہوگئی اور 17 طالبات کو رامیامپیٹ منڈل کے ایک پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جبکہ پیٹ میں درد کی شکایت پر دو لڑکیوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا۔
طبعیت بہتر ہونے پر دیگر 15 طالبات کو ہیلتھ سینٹر سے فارغ کر دیا گیا، ناشتے میں ’چھپکلی‘ پائے جانے کے بعد ایک باورچی اور ایک اسسٹنٹ باورچی کو مبینہ طور پر غفلت برتنے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔
ڈی ای او نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ طالبات فوڈ پوائزننگ سے بیمار ہوگئی تھیں۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے معاملے کی چھان بین کرنے کے بعد ضلع کلکٹر سمیت اعلیٰ حکام کو اطلاع دی کہ گرلز ہاسٹل میں لڑکیوں کو دی جانے والی ’اپما‘ نامی ڈش میں ’چھپکلی‘ پائی گئی ہے۔ ایک طالب علم نے ناشتے کے دوران چھپکلی کو دیکھا تھا۔
اس دوران ہاسٹل کی نگراں نے فوری طور پر طالبات کو ناشتہ نہ کرنے کی ہدایت کی اور جن 17 لڑکیوں نے ناشتہ کیا تھا انھیں قریبی پرائمری ہیلتھ سنٹر میں لے جایا گیا، اس کے بعد مزید 70 اسٹوڈنٹس کو بھی مرکز صحت لے جایا گیا۔
ڈاکٹر نے تمام طالب علموں کا معائنہ کیا اور ان میں الٹی، اسہال، اور تیز بخار جیسی علامات کے لیے چھ گھنٹے تک ان کا مشاہدہ کیا گیا، تاہم ان میں ایسی کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟