صرف ایک گلاس کھیرے کا پانی اور۔ ۔ ۔ ۔ ۔ گرمی میں حیران کن فوائد
موسم گرما میں نظام ہاضمہ کی خرابی یا معدے میں حدت کی شکایات عام ہوتی ہیں، جس کے تدارک کیلئے مختلف نسخے استعمال کیے جاتے ہیں، ان ہی میں ایک کھیرا بھی ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ویسے تو کھیرے کا استعمال تو سلاد […]
موسم گرما میں نظام ہاضمہ کی خرابی یا معدے میں حدت کی شکایات عام ہوتی ہیں، جس کے تدارک کیلئے مختلف نسخے استعمال کیے جاتے ہیں، ان ہی میں ایک کھیرا بھی ہے جو جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔
ویسے تو کھیرے کا استعمال تو سلاد میں بھی ہوتا ہے، اسی طرح آنکھوں پر کھیرے کا ٹکڑا رکھنے سے سیاہ حلقوں کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گرمی کے موسم میں کھیرا کھانے سے معدے میں تیزابیت کی شکایت سے بچا جاسکتا ہے، کھیرے میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جومعدہ کی جلن ،تیزابیت اور السر جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
کھیرے میں کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اورکیلشیم کا ایک خاص تناسب موجود ہوتا ہے، جس کی وجہ سے معدہ میں جانے والی غیر ہاضم غذا اور تیزابیت والے اجزا آسانی سے تحلیل ہوجاتے ہیں اورالسر سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔
گرمی کے دنوں میں نہار منہ ایک گلاس کھیرے کا جوس پینا ناصرف قوت بخش ہے بلکہ موٹاپے کو قابو کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
کھیرےمیں پانی کی مقدارزیادہ ہوتی ہے جس سے جسم میں پانی کی مقدار برقرار رہتی ہے، اس میں وٹامنز بی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے، جو نہ صرف دماغی کارکردگی میں توازن پیدا کردیتی ہے بلکہ اس کا باقاعدہ استعمال ذہنی دباؤ کی وجہ سےجسم پر منفی اثرات بھی مرتّب نہیں ہونے دیتا۔
اس کے علاوہ جن لوگوں کو بھوک نہ لگنے کی شکایت ہے وہ بھی کھیرے کھانے کی عادت بنائیں تو ان کا یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا کیونکہ آپ کھیرے کو کاٹ کر، اس کا جوس نکال کر پئیں، اس سے صحت کو فائدہ ہی ہوتا ہے۔
کھیرے کا پانی کیسے تیار کریں؟
اس کے لیے 8 کپ پانی، 2 کھیرے (باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں) اور آدھا چائے کا چمچ نمک درکار ہوگا۔ایک جگ میں کھیرے کے ٹکڑے اور نمک کو ڈال دیں۔
اس کے بعد پانی انڈیل کر جگ کو اچھی طرح ہلائیں اور پھر ڈھانپ کر کم از کم 4 گھنٹوں یا رات بھر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
کھیرے کا پانی پینے کے فوائد
کھیرے کا پانی روازنہ ایک گلاس پینے کے بہت سے فوائد ہیں جن میں جسمانی وزن میں کمی، مدافعتی نظام کی مضبوطی، خلیات کا تحفظ، بلڈ پریشر کنٹرول، کینسر سے محفوظ، مسلز اور جِلد کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ ہڈیاں بھی مضبوط ہوتی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟