شعیب ملک کی حالیہ تصویر دیکھ کر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جسے دیکھ کر ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شعیب ملک اور ثناء جاوید کی تصویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی […]
قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جسے دیکھ کر ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
شعیب ملک اور ثناء جاوید کی تصویر مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اپنی اہلیہ ثناء جاوید کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں ڈنر کا انتظار کررہے ہیں۔
صارفین نے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تشویش کا اظہار کیا اور شعیب ملک کی صحت کے حوالے سے سوال کرتے دکھائی دیئے۔
کئی صارفین کے مطابق رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کے موقع پر جوان دکھائی دینے والے شعیب ملک چند ماہ میں ہی بوڑھے ہوگئے ہیں۔
بعض صارفین نے وائرل تصویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ثناء جاوید اور ثانیہ مرزا کا موازنہ بھی کیا اور کہا کہ شعیب ملک ثانیہ مرزا کے سامنے کم عمر دکھائی دیتے تھے لیکن اب ثناء جاوید کے ساتھ بوڑھے نظر آ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں 20 جنوری 2024ء کو شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کا اعلان بذریعہ سوشل میڈیا کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟