شعیب ملک نے دوسری شادی سے متعلق شاہ رخ خان سے کیا کہا تھا؟ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور شعیب ملک کی یہ وائرل ویڈیو بھارت میں ہونے والے ایک شو کی ہے میں کرکٹر اور اداکار کو اسٹیج پر دیکھا […]

 0  4
شعیب ملک نے دوسری شادی سے متعلق شاہ رخ خان سے کیا کہا تھا؟ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی دوسری شادی سے متعلق ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور شعیب ملک کی یہ وائرل ویڈیو بھارت میں ہونے والے ایک شو کی ہے میں کرکٹر اور اداکار کو اسٹیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔

 اسٹیج پر شاہ رخ خان، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے ہوئے ازراہِ مذاق شعیب ملک کے پاکستان میں دوسری شادی کرنے کے بارے میں اشارہ دیتے نظر آ رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarah (@sarah.series)

شاہ رخ خان  نے کہا کہ میں نے اسٹیج کے پیچھے شعیب ملک سے پوچھا کہ پاکستانی لڑکیاں ان کے بھارتی اسپورٹس اسٹار سے شادی کے فیصلے پر کیسا ردعمل دے رہی ہیں تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں نے انہیں کہا ہے کہ وہ ابھی انتظار کریں میں ان سے بھی شادی کرلوں گا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کا یہ جواب سن کر ثانیہ مرزا نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا واقعی شعیب ملک نے ایسا کہا؟

جس کے بعد شاہ رخ خان نے فوراََ اپنے برابر میں کھڑے شعیب ملک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ شعیب نے اسٹیج کے پیچھے مجھے یہی کہا ہے‘۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

مرزا خاندان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور ثانیہ نے شعیب سے خلع لی تھی، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow