شعیب اختر نے روہت شرما اور کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی پس پردہ وجہ بتا دی؟
بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تاہم شعیب اختر نے ان کے اس فیصلے کے پس پردہ اہم وجہ بتا دی۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو دوسری بار چیمپئن […]
بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تاہم شعیب اختر نے ان کے اس فیصلے کے پس پردہ اہم وجہ بتا دی۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کو دوسری بار چیمپئن بنانے کے فوری بعد بھارتی کپتان روہت شرما اور سینئر بلے باز ویرات کوہلی نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
دونوں عظیم کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ پر پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں نمبر ون کپتان اور نمبر ون بیٹر قرار دیا۔
تاہم اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز شعیب اختر نے اس بات سے کیا کہ اطلاعات تھیں کہ گوتم گمبھیر کے ٹیم انتظامیہ میں آنے کے بعد بھارتی ٹیم سے سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کیا جائے گا اور میرے خیال میں یہ غیر دانشمندانہ فیصلہ ہوگا۔
راولپنڈی ایکسپریس نے دونوں کھلاڑیوں کے کرکٹ کیریئر پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ایک اچھے دور میں ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا، دونوں ہی بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔ ویرات فائنل کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو نمبر ون بیٹر اور روہت شرما کو نمبر ون کپتان قرار دے دیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی اتنے شاندار کھلاڑی ہیں کہ آپ کو انہیں نمبر ون کپتان اور نمبر ون بیٹر تسلیم کرنا پڑے گا۔
تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹر کا اپنے ویڈیو پیغام کا آغاز گوتم گمبھیر کے حوالے سے ذکر اور سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کی اطلاعات سے کرنے سے صارفین کی بڑی تعداد یہ خیال کر رہی ہے کہ دونوں بھارتی کھلاڑیوں نے مستقبل میں ٹیم سے اپنے ممکنہ اخراج کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟