شاہین آفریدی کی پہلے ہی اوور میں 21 رنز کی بھرپور پٹائی، ویڈیو دیکھیں

پاکستان کے لیفٹ آرم پیسر شاہین شاہ آفریدی کو ان کے پہلے ہی اوور میں آسٹریلوی بیٹر نے نشانے پر رکھ لیا اور 21 رنز بٹورے۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اننگز کے پہلے ہی اوور […]

 0  0

پاکستان کے لیفٹ آرم پیسر شاہین شاہ آفریدی کو ان کے پہلے ہی اوور میں آسٹریلوی بیٹر نے نشانے پر رکھ لیا اور 21 رنز بٹورے۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اننگز کے پہلے ہی اوور میں شاہین آفریدی کی شامت آگئی اور انھیں جیک فریزر میک گرک نے نشانے پر رکھ لیا۔

جیک فریزر نے شاہین کو لگاتار تین چوکے لگائے، اوور کی پانچویں بال شاہین نے کچھ بہتری کرائی، تاہم قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا ڈیپ تھرڈ مین پر نسیم شاہ نے بیٹر کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔

پانچ گیندوں تک شاہین کے اوور میں 15 رنز بن چکے تھے، ایسے میں پاکستانی پیسر آخری گیند کرانے کے لیے بھاگتے ہوئے اور پورا زور لگایا۔

تاہم کینگرو بیٹر جیک فریزر تو پوری طرح تیار کھرے تھے انھوں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس گیند کو شاندار طریقے سے باؤنڈری کے باہر چھکے لیے بھیج دیا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک مرحلے پر آسٹریلیا کے 3.3 اوورز میں 52 رنز تھے اور ان کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں تھا، تاہم بعد میں پاکستانی بولرز نے کینگروز کی بساط 148 رنز پر لپیٹ دی۔

شاہین جو اکثر اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹیں لینے کے لیے مشہور ہیں وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کچھ خاص بولنگ کرنے میں ناکام نظر آئے ہیں جبکہ وہ اس میچ میں بھی کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکیں۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے لگاتار دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں بھی پاکستان کو شکست دے کر تیچ میچوں کی سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow