شاہین آفریدی سے مشورہ کرتا رہوں گا، بابراعظم

قومی ٹیم کے دوبارہ کپتان بننے پر بابراعظم نے کہا ہے کہ مستقبل میں شاہین آفریدی سےمشورہ کرتا رہوں گا۔ بابر اعظم کی رضامندی ظاہر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے انہیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا […]

 0  3
شاہین آفریدی سے مشورہ کرتا رہوں گا، بابراعظم

قومی ٹیم کے دوبارہ کپتان بننے پر بابراعظم نے کہا ہے کہ مستقبل میں شاہین آفریدی سےمشورہ کرتا رہوں گا۔

بابر اعظم کی رضامندی ظاہر کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے انہیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے مشاورت کے بعد متفقہ طور پر بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا ہے۔

بابراعظم نے کہا ہے کہ حالیہ ٹی20 سیریز میں شاہین آفریدی کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات ہے مستقبل میں شاہین آفریدی سےمشورہ کرتا رہوں گا۔

پی سی بی نے شاہین کی جگہ بابر کو کپتان بنانے کی وجہ بتا دی

شاہین آفریدی نے بیان میں کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات تھی کھلاڑی ہونے کے ناطے میرا فرض ہے میں اپنےکپتان کی حمایت کروں، ہمیشہ ان یادوں اور مواقع کو یاد رکھوں گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میدان کے اندر اور باہر بابراعظم کی مدد کرنے کی کوشش کروں گا ہمارا مقصد پاکستان کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow