شادی شدہ جوڑوں کے بیچ میں خاندان والوں کو نہیں آنا چاہیے! ودیا بالن
بالی وڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ ودیا بالن نے شادی شدہ جوڑوں، ان کے دوستوں اور خاندان والوں کو رشتہ نبھانے کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔ ودیا بالن کا ماننا ہے کہ دیگر لوگوں کو شادی شدہ جوڑے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور انھیں اپنے مسائل خود حل کرنے دینا چاہیے۔ […]
بالی وڈ کی منجھی ہوئی اداکارہ ودیا بالن نے شادی شدہ جوڑوں، ان کے دوستوں اور خاندان والوں کو رشتہ نبھانے کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔
ودیا بالن کا ماننا ہے کہ دیگر لوگوں کو شادی شدہ جوڑے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے اور انھیں اپنے مسائل خود حل کرنے دینا چاہیے۔ اس بات کا ادراک کرنا چاہیے کہ شادی دو لوگوں کے درمیان ہوتی ہے اور اسے ہر وقت دو لوگوں کے درمیان ہی رہنا چاہیے۔
بھارتی ذارئع ابلاغ کو دیے جانے والے انٹرویو میں شادی شدہ جوڑوں کے درمیان رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس رشتے میں بات چیت اور آپس میں اشتراک بہت ضروری ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ آپ اس رشتے میں کسی دوسرے شخص کو نہیں لا سکتے، چاہے وہ خاندان کا ہو یا دوست ہو، کوئی بھی شخص دو لوگوں کے درمیان اس رشتے کا حصہ نہیں بن سکتا۔
انھوں نے کہا کہ شادی اتنا عمدہ، پیچیدہ اور ذاتی رشتہ ہے کہ کوئی تیسرا شخص نہیں جان سکتا کہ یہ کیا ہے۔ آپ کو ہر روز یہ رشتہ نبھانا ہوتا ہے۔
سدھارتھ کے ساتھ شادی پر اداکارہ نے کہا کہ میں مانتی ہوں کہ ہر جوڑے کا اپنا ایک منفرد انداز ہوتا ہے لیکن میری رائے میں، اگر ہم ہر چیز کے بارے میں ایک دوسرے سے کھل کر بات کریں تو یہ بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟