شادی سے انکار پر لڑکی کا لڑکے کیخلاف انوکھا احتجاج

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں لڑکی نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکے کے گھر کے سامنے دھرنا دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع مہاراج گنج میں جمعے کی شب نوجوان موقع دیکھ کر لڑکی کے گھر میں داخل ہوا تھا جسے لڑکی کے اہل خانہ […]

 0  4
شادی سے انکار پر لڑکی کا لڑکے کیخلاف انوکھا احتجاج

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں لڑکی نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکے کے گھر کے سامنے دھرنا دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع مہاراج گنج میں جمعے کی شب نوجوان موقع دیکھ کر لڑکی کے گھر میں داخل ہوا تھا جسے لڑکی کے اہل خانہ نے ایک کمرے میں بند کر لیا تھا۔ نوجوان کو جب گاؤں والوں کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے شادی سے انکار کر دیا۔

اپنے دوست کی بے وفائی دیکھ کر لڑکی طیش میں آگئی اور اس کے گھر کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گئی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ ہم دونوں گزشتہ پانچ سالوں سے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، مجھے صرف اسی لڑکے سے شادی کرنی ہے۔

ادھر دھرنا سے خوفزدہ ہو کر لڑکے کے اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے تھے۔

معاملے کا علم ہونے پر پولیس نے مداخلت کی اور لڑکے کو پکڑ کر پنچایت کے سامنے پیش کیا جہاں طے پایا کہ دونوں ایک سال بعد شادی کریں گے۔

پنچایت میں لڑکا اور لڑکی کی طرف کے لوگوں نے اسٹامپ پیپز پر دستخط کیے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow