’شادیاں لمبے عرصے تک نہیں چلتیں‘: نمرت کور کے بیان پر ابھیشیک کا ردعمل

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ نمرت کور کے شادی سے متعلق بیان پر سُپر اسٹار ابھیشیک بچن کی جانب سے دیا گیا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں مبینہ طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ یہ سب اُس وقت شروع ہوا جب جوڑا اننت امبانی اور رادھیکا […]

 0  0
’شادیاں لمبے عرصے تک نہیں چلتیں‘: نمرت کور کے بیان پر ابھیشیک کا ردعمل

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ نمرت کور کے شادی سے متعلق بیان پر سُپر اسٹار ابھیشیک بچن کی جانب سے دیا گیا ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں مبینہ طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ یہ سب اُس وقت شروع ہوا جب جوڑا اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں نہ صرف الگ الگ پہنچے بلکہ تقریب میں ایک دوسرے سے خفا دکھائی دیے۔

مبینہ طلاق کی خبروں کے باوجود ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

اس وقت سوشل میڈیا پر پرانے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ابھیشیک بچن اور نمرت کور مہمان ہیں اور شادی کے موضوع پر گفتگو ہو رہی ہے۔

انٹرویو میں جب میزبان نے اپنی طویل شادی کا ذکر کیا تو ابھیشیک بچن نے ردعمل میں ’اچھا یار‘ کہہ کر حیرانی کا اظہار کیا جبکہ نمرت کور نے کہا کہ ’شادیاں زیادہ دیر نہیں چلتیں‘۔

اداکارہ کے مزاحیہ تبصرے پر ابھیشیک بچن بھی ہنس پڑے اور صرف ’شکریہ‘ کہا۔ بعدازاں، نمرت کور نے وضاحت دی کہ یہ آپ کیلیے ایک تعریف تھی۔

ماضی میں سُپر اسٹار نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ میرا مستقل ستون ہیں، میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ہم یہ تسلیم کریں کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں اعلیٰ ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow