سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پُھولنا کس بیماری کی علامت ہے؟

گھر دفتر یا کسی مارکیٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اگر آپ کا سانس پھول جاتا ہے تو یاد رکھیں کہ یہ معمولی بات نہیں آپ کو محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کئی بار سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگتی ہے […]

 0  2
سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پُھولنا کس بیماری کی علامت ہے؟

گھر دفتر یا کسی مارکیٹ کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے اگر آپ کا سانس پھول جاتا ہے تو یاد رکھیں کہ یہ معمولی بات نہیں آپ کو محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کئی بار سیڑھیاں چڑھتے ہوئے لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگتی ہے یہ صورتحال آپ کی صحت سے متعلق بہت سے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔

بہت سے لوگ سانس پھولنے کو اسے نارمل سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں، تاہم ایسا کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، دراصل سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھولنا کوئی عام بات نہیں ہے بلکہ یہ بہت سی بیماریوں کی علامت ہے۔

ماہرین کے مطابق سانس کی تکلیف دو وجوہات سے ہوتی ہے، پہلا یہ کہ آپ کے پھیپھڑے ٹھیک سے کام نہیں کر رہے اور آکسیجن کی سطح کم ہے۔ ایک اور وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ کا دل ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہا ہے، جس کی وجہ سے خون کی گردش درست نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے دل پر اضافی دباؤ پڑتا ہے اور سانس پھولنے لگتی ہے۔

دمہ کی علامات

اگر آپ کو سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس کی تکلیف محسوس ہوتی ہے تو آپ کو دمہ کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ سیڑھیاں چڑھنے کے دوران سانس کی تکلیف ظاہر کرتی ہے کہ آپ کے پھیپھڑوں کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔

موٹاپا 

سانس پھولنے کا مسئلہ موٹاپے کے شکار افراد میں بھی زیادہ دیکھا جاتا ہے، دراصل وزن بڑھنے کی وجہ سے پھیپھڑوں کی دیواروں پر اضافی وزن پڑنا شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے مسلز کو گہرے سانس لینے اور تیز سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے، اس کی وجہ سے اعصابی نظام کا سانس لینے کا کنٹرول خراب ہو جاتا ہے۔

سگریٹ نوشی

جو لوگ تمباکو نوشی کرتے ہیں ان کے پھیپھڑے اندر سے خراب ہو جاتے ہیں اور سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ان کو سانس لینے میں تکلیف ہوسکتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow