سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم کے وکیل کا بڑا دعویٰ
سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم شریف الاسلام شہزاد کے وکیل نے اپنے موکل پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کے دوران حملہ کرنے والے ملزم شریف الاسلام شہزاد کو ممبئی کی عدالت نے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر […]
سیف علی خان حملہ کیس میں گرفتار ملزم شریف الاسلام شہزاد کے وکیل نے اپنے موکل پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کے دوران حملہ کرنے والے ملزم شریف الاسلام شہزاد کو ممبئی کی عدالت نے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ شہزاد مبینہ طور پر جمعرات کو علی الصبح سیف علی خان کی باندرہ رہائش گاہ میں گھسا اور اداکار پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے اس کی گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے قریب چوٹیں آئیں تاہم اب اداکار کی حالت مستحکم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا
چاقو حملے کے بعد سیف علی خان نے پہلا بیان جاری کر دیا
سیف علی خان پر حملہ کرنے والا ملزم 70 گھنٹے بعد گرفتار
اس حملے کے بعد ممبئی پولیس نے 70 گھنٹے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کے بعد پولیس نے بتایا کہ ملزم اپنی شناخت چھپا کر ممبئی میں مقیم تھا، ملزم غیر ملکی ہے جس کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور وہ بھارت میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔
تاہم اب ملزم کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ اس کے خلاف الزامات جھوٹے ہیں اور یہ معاملہ اس لیے توجہ کا مرکز ہے کیونکہ ایک سیلیبریٹی اس معاملے کا ہدف بنا۔
وکیل کا کہنا ہے کہ میرے مؤکل کو اس ہائی پروفائل کیس میں قربانی کا بکرا بنا کر پھنسایا جا رہا ہے، میرا مؤکل ممبئی میں سات سال سے مقیم ہے، پولیس کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ بنگلہ دیشی ہے،
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل نے کہا کہ کوئی مناسب تفتیش نہیں ہوئی ہے، ملزم کے پاس کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے یہ ثابت ہو کہ وہ بنگلہ دیشی شہری ہے۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی شہر میں سیف علی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔
مزاحمت کے دوران اداکار پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس سے انہیں 6 زخم آئے جن میں سے 2 کافی گہرے تھے جبکہ ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب ترین تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟