’سیف اور کرینہ کی دوستی کا سن کر۔۔۔‘: کرشمہ کپور نے دلچسپ قصہ سنا دیا
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے پہلی بار سیف علی خان اور کرینہ کپور میں تعلقات کا سن کر اُس وقت ظاہر کیے گئے دلچسپ ردعمل کے بارے میں بتا دیا۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں […]
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے پہلی بار سیف علی خان اور کرینہ کپور میں تعلقات کا سن کر اُس وقت ظاہر کیے گئے دلچسپ ردعمل کے بارے میں بتا دیا۔
سیف علی خان اور کرینہ کپور بالی وڈ میں سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور جوڑے دو بچے تیمور اور جے ہیں۔
کرینہ کپور اور کرشمہ کپور حال ہی میں نیٹ فلکس کے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کی مہمان بنیں جہاں کرشمہ کپور نے انکشاف کیا کہ کرینہ نے ایک فون کال کے ذریعے مجھے سیف سے تعلقات کے بارے میں بتایا تھا۔
کرشمہ کپور کے مطابق جب بہن نے انہیں کال کی تو وہ اُس وقت لندن میں شاپنگ کر رہی تھیں۔ کرینہ نے فون کرتے ہی کہا ’کہیں بیٹھ جاؤ کیونکہ میں کچھ بتانے والی ہوں‘۔
انہوں نے بتایا کہ میں اُس وقت کرینہ کی بات سمجھی نہیں لیکن ایک اسٹور کے اندر صوفہ پر بیٹھ گئی، جب کرینہ نے فون پر بتایا کہ ’میں سیف سے پیار کرتی ہوں اور ہم ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں‘ تو میرے ہوش اُڑ گئے۔
شو کے میزبان کپل شرما نے جب کرینہ کپور پوچھا کہ انہوں نے سیف علی خان سے اپنی محبت کا اظہار کیے کیا تو اداکارہ نے بتایا کہ اُس وقت یہ ضروری تھا کہ میں انہیں براہ راست بتاتی کہ میں ہم دونوں کے بارے میں کیا محسوس کرتی ہوں۔
کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ میں اپنی پسندیدہ ہوں، اس لیے کسی اور کو بتانے سے پہلے مجھے پہلے اسے بتانا پڑا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟