سیاست دان کے کمسن بیٹے کو گاڑی نے روند ڈالا، ویڈیو نے دل دہلا دیے
بھارت میں بی جے پی لیڈر دھیرج سنگھ دیو کے چھ سالہ بیٹے کو ایس یو وی نے روند ڈالا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر دھیرج سنگھ کا چھ سالہ بیٹا چھتیس گڑھ کے امبیکا پور علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔ واقعہ اس وقت پیش […]
بھارت میں بی جے پی لیڈر دھیرج سنگھ دیو کے چھ سالہ بیٹے کو ایس یو وی نے روند ڈالا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر دھیرج سنگھ کا چھ سالہ بیٹا چھتیس گڑھ کے امبیکا پور علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچہ اپنی خالہ کے گھر کے باہر کھیل رہا تھا، ویڈیو سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔
ویڈیو میں بچے کو کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جب ایک کار گلی میں تیز مڑتی ہے اور بچے کو روند دیتی ہے جبکہ ایک خاتون ڈرائیور کو روکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں
بچے کے والد اور دیگر لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے اور اسے پہلے سنجیوانی اسپتال لے جایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق زخم اتنے زیادہ تھے کہ اسے بلاس پور کے اپولو اسپتال ریفر کیا گیا جہاں بدھ کی صبح اس کی موت ہوگئی۔
ایس یو وی کے ڈرائیو کو رہائشیوں اور محلہ والوں نے پکڑ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟