سیاست دان کی نوٹوں کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

بھارت میں سیاست دان کی 500 روپے کے نوٹوں کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آسام کے سیاست دان بینجمن باسوماتری کی کرنسی نوٹوں کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل ہورہی ہے جبکہ ان کے قریب بھی کچھ نوٹ بکھرے ہوئے ہیں۔ باسوماتری پر مبینہ طور پر وزیراعظم […]

 0  5
سیاست دان کی نوٹوں کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل

بھارت میں سیاست دان کی 500 روپے کے نوٹوں کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آسام کے سیاست دان بینجمن باسوماتری کی کرنسی نوٹوں کے ساتھ سونے کی تصویر وائرل ہورہی ہے جبکہ ان کے قریب بھی کچھ نوٹ بکھرے ہوئے ہیں۔

باسوماتری پر مبینہ طور پر وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم اور دیہی ملازمتوں کی اسکیم میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ باسوماتری نے مبینہ طور پر اوڈلگوری ڈیولپمنٹ زون میں اپنے وی سی ڈی سی کے تحت پی ایم اے وائی اور منریگا اسکیموں کے غریب افراد سے رشوت لی تھی۔

وائرل تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور سوالات کیے جارہے ہیں کیا سیاست دان یونائیٹڈ پیپلزپارٹی لبرل کے رکن ہیں جو بدعنوانی کے حوالے سے مشہور ہیں۔

بعدازاں یو پی پی ایل کے سربراہ پرامود برو نے وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ باسوماتری اب پارٹی کے رکن نہیں ان کی پارٹی رکنیت پہلے ہی معطل کردی گئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow