سونم باجوہ کا ایک بار پھر فواد خان سے اظہارِ محبت، ویڈیو وائرل

ممبئی: بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر معروف پاکستانی اداکار فواد خان سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں سونم باجوہ کو ایک پوڈکاسٹ میں سوالات کے جوابات […]

 0  5
سونم باجوہ کا ایک بار پھر فواد خان سے اظہارِ محبت، ویڈیو وائرل

ممبئی: بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر معروف پاکستانی اداکار فواد خان سے اپنی محبت کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں سونم باجوہ کو ایک پوڈکاسٹ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پوڈکاسٹ کے مختصر کلپ میں جب سونم باجوہ سے پاکستانی اداکار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فواد خان کو اپنی ہمیشہ کی محبت قرار دیا اور کہا کہ انہیں دیکھ کر کسی بھی لڑکی کی سانس پھول جائے گی۔

ویڈیو میں ایک موقع پر میزبان نے فواد خان کو جب بھارتی پنجاب کا ’جیجا‘ قرار دیا تو سونم باجوہ نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بات وہ سن لیں تو بہت شر مندہ ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

سونم باجوہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے متعدد پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جبکہ چند ہندی فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اپنا کیریئر 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے شروع کیا۔

سونم باجوہ کو پاکستانی فلمیں اور ڈرامیں کافی پسند ہیں۔ ایک بار انہوں نے اداکارہ سجل علی اور اداکار احمد علی اکبر کی تعریف کی تھی۔

سونم باجوہ کی جانب سے فواد خان کیلیے اظہارِ محبت پہلی مرتبہ نہیں بلکہ گزشتہ سال اکتوبر میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا تھا کہ ’فواد خان میرا سب سے بڑا کرش ہیں۔ اگر وہ شادی شدہ نہ ہوتے تو میں انہیں ڈیٹ پر جانے کی درخواست کرتی۔ مگر میں ایسا نہیں کر سکتی کیوں کہ میں شادی شدہ لوگوں پر نظر نہیں رکھتی۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow