سونم باجوہ بالی وڈ فلموں میں کب نظر آئیں گی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے اب تک بالی وڈ میں قدم نہ رکھنے کے سوال پر خاموشی توڑ دی۔ سونم باجوہ نے پنجابی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مقام حاصل کیا، تاہم بے پناہ مقبولیت اور ٹیلنٹ کے باوجود انہوں نے باضابطہ […]

 0  5
سونم باجوہ بالی وڈ فلموں میں کب نظر آئیں گی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ سونم باجوہ نے اب تک بالی وڈ میں قدم نہ رکھنے کے سوال پر خاموشی توڑ دی۔

سونم باجوہ نے پنجابی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھا کر مقام حاصل کیا، تاہم بے پناہ مقبولیت اور ٹیلنٹ کے باوجود انہوں نے باضابطہ طور پر بالی وڈ میں انٹری نہیں دی جس کے مداح بھی منتظر ہیں۔

حالیہ انٹرویو میں سونم باجوہ سے جب اس متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ایک اچھی اسکرپٹ کا انتظار کر رہی ہوں، مجھے کچھ فلموں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کیا۔

سونم باجوہ نے کہا کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ممبئی میں نہیں رہتی اس لیے بالی وڈ میں کام بھی نہیں کرنا چاہتی، لیکن میں شروع سے کہتی آئی ہوں کہ جب مجھے اچھی اسکرپٹ ملے گی تو خوشی خوشی بالی وڈ میں کام کروں گی۔

اداکارہ کو 2019 میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم ’بالا‘ میں مختصر کردار نبھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا لیکن وہ اب تک مرکزی رول کے ساتھ اسکرین پر نظر نہیں آئیں۔

ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کرنے سے متعلق سوال پر سونم باجوہ نے کہا کہ دراصل میں ساؤتھ انڈین سینما کیلیے بھی کام کرنا چاہتی ہوں، میں نے کچھ سالوں پہلے کام کیا تھا لیکن پھر پنجاب جا کر وہاں کافی مصروف ہوگئی۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ مجھے دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی کام کرنا چاہیے کیونکہ یہ میرے لیے بہتر رہے گا۔

آخر میں اداکارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ میں بھارتی اداکار و گلوکار ایمی ورک کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہاں ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow