سوناکشی سنہا کی شادی کی تاریخ سے متعلق دلچسپ حقیقت سامنے آگئی

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی شادی کی تاریخ کا سُپر اسٹار سلمان خان سے تعلق سامنے آگیا۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے، جوڑے نے شادی کیلیے 23 جون کی تاریخ کا انتخاب کیا جس سے متعلق دلچسپ حقیقت […]

 0  3
سوناکشی سنہا کی شادی کی تاریخ سے متعلق دلچسپ حقیقت سامنے آگئی

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی شادی کی تاریخ کا سُپر اسٹار سلمان خان سے تعلق سامنے آگیا۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے، جوڑے نے شادی کیلیے 23 جون کی تاریخ کا انتخاب کیا جس سے متعلق دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے۔

ظہیر اقبال نے حالیہ انٹرویو میں اس متعلق بتایا کہ سوناکشی سنہا اور میری پہلی ملاقات سلمان خان کے گھر میں ہوئی تھی جہاں سُپر اسٹار کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم 2013 سے سلمان خان کی برتھ ڈے پارٹیز میں شرکت کرتے رہے لیکن اُس وقت ہم ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے، ایک شام ’ٹیوب لائٹ‘ کی اسکریننگ کے دوران ہماری پہلی ملاقات ہوئی اور اُس شام ہم کافی دیر ایک دوسرے کے ساتھ رہے اور باتیں کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

’چونکہ ہماری پہلی ملاقات 23 جون 2017 کو ہوئی تھی اس لیے ہم نے شادی کیلیے 23 جون 2024 کا انتخاب کیا۔ پہلی ملاقات میں ہم نے پانچ گھنٹے ایک ساتھ گزرے۔ محسوس ہی نہیں ہوا کہ ہم دونوں میں کب پیار ہوگیا۔‘

انٹرویو میں ظہیر اقبال نے یہ بھی کہا کہ میرے سوناکشی سنہا کے ساتھ 5 ہزار اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن میرا ان کے ساتھ مذہبی اختلاف کبھی نہیں ہوگا۔

سوناکشی سنہا نے چند روز قبل میکے کی یاد میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے والدین کے ہمراہ شادی کی ان دیکھی تصاویر پوسٹ کی تھیں جنہیں ان کے مداحوں نے کافی پسند کیا۔

بالی وڈ اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں جذباتی نوٹ بھی تحریر کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا کہ شادی میں ماں رونے لگی تھیں جب انہیں محسوس ہوا کہ میں یہاں سے چلی جاؤں گی۔

شادی کے بعد پہلے انٹرویو میں سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ وہ اب مختلف اور نئے کردار ادا کرنے کیلیے دستیاب ہیں اور ایسی کسی فلم کا حصہ نہیں بننا چاہتی جس میں ایک گانے یا چند مناظر میں نظر آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بڑے یا مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جن کی خاص اہمیت بھی ہو، 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’آکیرا‘ میں مجھے ہیروئن لیا گیا تھا، اب میں پچھلے نہیں بلکہ آگے کی طرف بڑھنا چاہتی ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow