’سنگھم اگین‘ اور ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز پر پابندی عائد

سعودی عرب میں بالی وڈ اسٹارز اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم اگین‘ اور کارتک آریان کی ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں دونوں فلموں پر ریلیز سے ایک دن قبل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا جس سے شائقین کو شدید مایوسی […]

 0  0

سعودی عرب میں بالی وڈ اسٹارز اجے دیوگن کی فلم ’سنگھم اگین‘ اور کارتک آریان کی ’بھول بھلیاں 3‘ کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں دونوں فلموں پر ریلیز سے ایک دن قبل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا جس سے شائقین کو شدید مایوسی ہوئی۔

’سنگھم اگین‘ اور ’بھول بھلیاں 3‘ پر ان کے مواد کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔

اجے دیوگن کی فلم پر پابندی اس کی کہانی میں مذہبی تنازع خاص طور پر ہندو اور مسلمانوں میں کشیدگی دکھانے پر لگائی گئی۔

روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم اجے دیوگن ڈی سی پی باجی راؤ سنگھم اور معروف اداکارہ کرینہ کپور ان کی اہلیہ اونی کامت کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، اکشے کمار، ٹائیگر شراف اور جیکی شراف سمیت دیگر اسٹارز بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب، فلم ڈائریکٹر انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’بھول بھولیاں 3‘ کو کرداروں میں موجود ہم جنس پرستی کے حوالے سے پابندی کا سامنا ہے۔

’بھول بھلیاں 3‘ میں کارتک آریان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور نامور اداکارہ ترپتی ڈمری ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔ علاوہ ازیں، ودیا بالن اور مادھوری ڈکشٹ کی قابل ذکر پرفارمنس بھی شامل ہے۔

دونوں فلموں کے ٹریلرز اکتوبر کے اوائل میں ریلیز کیے گئے تھے جبکہ دونوں کی ریلیز یکم نومبر 2024 کو دیوالی کے موقع پت طے ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow