سنگھم اگین: اجے دیوگن اور جیکی شروف کا فائٹ سین لیک ہوگیا
روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنگھم اگین کے فائٹ سین کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کا آخری مرحلہ کشمیر میں شروع ہوگیا ہے، آج سری نگر سے ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اداکار اجے دیوگن کو […]
روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنگھم اگین کے فائٹ سین کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کا آخری مرحلہ کشمیر میں شروع ہوگیا ہے، آج سری نگر سے ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اداکار اجے دیوگن کو ولن جیکی شروف کے ساتھ فائٹ سین کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ایک مداح کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں اجے دیوگن پولیس کی وردی میں ملبوس اور جیکی شروف کو غنڈے کے روپ میں دکھایا گیا ہے، دونوں کو سڑک کے بیچوں بیچ لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان، ٹائیگر شروف، اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شویتا تیواری اور جیکی شروف شامل ہیں، ولن کا کردار ادا کرنے والے ارجن کپور پہلے ہی فلم کا اپنا حصہ شوٹ کرواچکے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم سنگھم اگین 15 اگست 2024 کو یوم آزادی کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا بجٹ 200 کروڑ روپے ہے۔
روہت شیٹی کی فلموں کی خاصیت ایکشن سین اور گاڑیوں کا زمین تو کبھی ہوا میں تباہ ہونا ہے اور ایسا ہی کچھ اجے دیوگن کے ساتھ بننے والی فلم سنگھم میں دیکھا گیا تھا جو ایکشن اور فائٹنگ سے بھرپور تھی۔
یہ فلم بھارتی پولیس پر بنائی گئی جس کے پہلے اور دوسرے سیکوئل میں اجے دیوگن کو بطور پولیس افسر کاسٹ کیا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟