سنگاپور کے وزٹ ویزا کی فیس کتنی ہے؟
سنگاپور کو اپنے پُرکشش مقامات کی وجہ سے دنیا بھر میں سیاحت کیلیے اہم مقام حاصل ہے جہاں مرینا بے سینڈز سے لے کر فن تعمیر تک، شاندار انفینٹی پول اور سرسبز و شاداب علاقے ہیں۔ سنگاپور کے چائنا ٹاؤن، لٹل انڈیا اور کمپونگ گلیم جیسے اضلاع میں سیاح رنگ برنگے بازاروں اور تاریخی مقامات […]
سنگاپور کو اپنے پُرکشش مقامات کی وجہ سے دنیا بھر میں سیاحت کیلیے اہم مقام حاصل ہے جہاں مرینا بے سینڈز سے لے کر فن تعمیر تک، شاندار انفینٹی پول اور سرسبز و شاداب علاقے ہیں۔
سنگاپور کے چائنا ٹاؤن، لٹل انڈیا اور کمپونگ گلیم جیسے اضلاع میں سیاح رنگ برنگے بازاروں اور تاریخی مقامات کا دورہ کرتے ہیں اور مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
وہاں کی پبلک ٹرانسپورٹ سیاحت کو آسان بناتی ہے جبکہ صفائی اور پائیداری سفر کے تجربے کو مزید بہتر کرتی ہے۔
اگر آپ سیاحت کی غرض سے سنگاپور کا ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی:
فارم 14 A درست طریقے سے مکمل کریں جس پر آپ کے دستخط ہوں کیونکہ ویزا درخواست فارم میں بیان کردہ معلومات کی بنیاد پر دی جائے گی۔
پاسپورٹ سائز رنگین تصویر جو پچھلے تین مہینوں کے دوران بنوائی گئی ہو۔
پاسپورٹ بائیو ڈیٹا پیج کی فوٹو کاپی درکار ہوگی جو سنگاپور میں داخلے کی تاریخ سے کم از کم چھ ماہ کیلیے ویلڈ (VALID) ہو۔
ایک مکمل فارم V39A جسے سنگاپور میں مقامی رابطہ کے ذریعے جاری کیا جا سکتا ہے۔
ویزا درخواست کا طریقہ کار
ویزا کی درخواست ای-سروس کے ذریعے اسٹریٹجک پارٹنر یا سنگاپور میں مقامی رابطے کے ذریعے آن لائن جمع کروائی جا سکتی ہے۔
ویزا درخواست قریبی سنگاپور اوورسیز مشن یا اس کے مجاز ویزا ایجنٹ کے ذریعے جمع کروائی جا سکتی ہے۔
سنگاپور وزٹ ویزا کی فیس
ویزا کیلیے درخواست دیتے وقت 30 ڈالر کی ناقابل واپسی پروسیسنگ فیس ویزا یا ماسٹر کارڈ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن ادا کی جا سکتی ہے۔
پروسیسنگ کا وقت
ویزا کی درخواست پر تین دنوں میں پروسس کیا جائے گا جبکہ سرکاری ویب سائٹ کے مطابق کچھ درخواستوں پر کارروائی میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟