سموسوں کی ’مانڈا پٹی‘ کیسے تیار کی جاتی ہے؟
ماہ رمضان میں افطاری کے موقع پر گرما گرم سموسوں، فرائیڈ وون ٹون اور چکن رولز کی موجودگی سے دسترخوان کی رونق دوبالا ہوجاتی ہے۔ سموسے بنانے ہوں یا رول ہر گھر میں خواتین سموسے اور رول کی مانڈا پٹیاں بازار سے لاکر رکھ لیتی ہیں یا پھر گھر میں بھی بنالیتی ہیں، مگر گھرکی […]
ماہ رمضان میں افطاری کے موقع پر گرما گرم سموسوں، فرائیڈ وون ٹون اور چکن رولز کی موجودگی سے دسترخوان کی رونق دوبالا ہوجاتی ہے۔
سموسے بنانے ہوں یا رول ہر گھر میں خواتین سموسے اور رول کی مانڈا پٹیاں بازار سے لاکر رکھ لیتی ہیں یا پھر گھر میں بھی بنالیتی ہیں، مگر گھرکی بنی ہوئی پٹیوں میں نرماہٹ زیادہ آجاتی ہے، جس سے فرائی کرتے ہوئے پٹیاں کھل جاتی ہیں۔
زیادہ تر خواتین بازار سے بنی بنائی پٹیاں خرید کر لے آتی ہیں جو بنانے کی محنت سے بچت ہوجاتی ہے اور چیز بھی اچھی مل جاتی ہے۔
مانڈا پٹی کیسے تیار کی جاتے ہے ؟ اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کراچی کی نمائندہ عشرت خان نے ایک رپورٹ تیار کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح دہکتی ہوئی آگ پر رکھے کئی فٹ بڑے توے پر انتہائی مہارت کے ساتھ آٹا گوندھ کر مانڈا کی کچی روٹی بنائی جاتی ہے اور پھر اسے مختلف سائز میں پٹیوں کی شکل میں کاٹا جاتا ہے۔
ماہ صیام میں مانڈہ پٹی کی طلب میں کئی گناہ اضافہ ہوجاتا ہے، کیونکہ یہ مانڈا پٹی خواتین کے وقت کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟