سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم نے پولیس حراست میں خودکشی کرلی

بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والا ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر فائرنگ کرنے والے ملزم انوج تھاپن کی پولیس حراست میں موت واقع ہوگئی ہے جبکہ پولیس حکام نے موت کی وجہ […]

 0  3
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزم نے پولیس حراست میں خودکشی کرلی

بالی وڈ سپراسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والا ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر فائرنگ کرنے والے ملزم انوج تھاپن کی پولیس حراست میں موت واقع ہوگئی ہے جبکہ پولیس حکام نے موت کی وجہ خودکشی بتائی ہے۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ انوج تھاپن نامی ملزم نے ممبئی پولیس کی کرائم برانچ کے لاک اپ میں خودکشی کی کوشش کی جس پر اسے اسپتال لے جایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ اس نے بدھ کو جیل میں خودکشی کی کوشش کی اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اسے بچایا نہ جاسکا۔ 23 سالہ انوج تھاپن نے بیڈ شیٹ کا استعمال کرتے ہوئے لاک اپ کے ٹوائلٹ کے اندر خود کو پھانسی لگائی۔

اہلکار نے بتایا کہ متوفی کو سرکاری جی ٹی اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ جنوبی ممبئی کے آزاد میدان پولیس اسٹیشن میں اس کی حادثاتی موت کی رپورٹ درج کی جائے گی۔

خیال رہے کہ تھاپن کو پنجاب سے سونو کمار بشنوئی کے ساتھ مبینہ طور پر شوٹر ساگر پال اور وکی گپتا کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow