سلمان خان کے والد سلیم خان نے فائرنگ کرنے والوں کو کیا کہا؟

بھارتی اداکار سلمان خان کے والد بالی ووڈ کے نامور کہانی نویس سلیم خان نے اپنے گھر کے باہر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر ردِ عمل دے دیا۔ کہانی نویس سلیم خان نے ایک تازہ انٹرویو کے دوران سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والوں کو ’جاہل‘ قرار دے دیا۔ […]

 0  10
سلمان خان کے والد سلیم خان نے فائرنگ کرنے والوں کو کیا کہا؟

بھارتی اداکار سلمان خان کے والد بالی ووڈ کے نامور کہانی نویس سلیم خان نے اپنے گھر کے باہر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر ردِ عمل دے دیا۔

کہانی نویس سلیم خان نے ایک تازہ انٹرویو کے دوران سلمان خان کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والوں کو ’جاہل‘ قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ دبنگ خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جنہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ سلمان خان کو قتل کرنا چاہتے تھے۔

سلمان خان اور انکے والد سلیم خان سے فائرنگ کے واقعے کے بعد ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنیوالے گرفتار ملزمان نے اپنے پیچھے کیا ثبوت چھوڑے؟

سلیم خان کا اپنے انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ ’یہ جاہل لوگ کہتے ہیں کہ آپ تب سبق سیکھو گے جب ہم آپ کو مار دیں گے۔‘

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow