سلمان خان کی ٹیم نے کپل شرما شو سے لاتعلقی کا اظہار کردیا
ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آنے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں مبینہ طور پر نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کی بے عزتی کرنا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کو قانونی نوٹس مل گیا، کپل شرما نے […]
ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آنے والے ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں مبینہ طور پر نوبل انعام یافتہ رابندر ناتھ ٹیگور کی بے عزتی کرنا مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کو قانونی نوٹس مل گیا، کپل شرما نے اپنے شو پر نوبیل انعام یافتہ شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی توہین کرتے ہوئے ان کی میراث کو نقصان پہنچایا ہے۔
نوبیل انعام یافتہ شاعر رابندر ناتھ ٹیگور کی توہین کرتے ہوئے ان کی میراث کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کپل شرما شو کے ساتھ سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی کو بھی قانونی نوٹس پھیجا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپل شرما کے اس شو کو سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی سے جوڑا جا رہا ہے جس پر پروڈکشن ٹیم نے کپل شو سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی کے قانونی ایڈوائزر نے واضح کیا کہ ’ہمارا نیٹ فلکس پر جاری گریٹ انڈین کپل شو سے کوئی تعلق نہیں ہے‘۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سلمان خان کو بھی قانونی نوٹس موصول ہوا ہے جس پر ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہم نیٹ فلکس پر اس شو سے وابستہ نہیں اس لیے ہمیں غلط نوٹس بھیجا گیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت اپنی نئی آنے والی فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ہدایت کاری اے آر مرگادوس کریں گے۔
فلم میکرز نے قتل کی دھمکیوں کے درمیان اداکار سلمان خان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے ہیں، اس کے علاوہ اداکار بگ باس 18 کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟