سرخ رنگ کی نسبت جامنی ٹماٹر صحت کے لیے کیوں زیادہ مفید ہیں؟
سرخ رنگ کی نسبت جامنی ٹماٹر صحت کے لیے کیوں زیادہ مفید ہیں؟ دنیا بھر میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ جامنی ٹماٹروں نے اب گھریلو باغبانوں اور کھانے کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ یہ جدید پھل اپنی منفرد شکل، ذائقہ اور بہترین صحت کے فوائد کے حوالے سے پہلے ... Read more
دنیا بھر میں جینیاتی طور پر تبدیل شدہ جامنی ٹماٹروں نے اب گھریلو باغبانوں اور کھانے کے شوقین افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ یہ جدید پھل اپنی منفرد شکل، ذائقہ اور بہترین صحت کے فوائد کے حوالے سے پہلے کے تصور سے زیادہ مفید ثابت ہوا ہے ۔
امریکا کی نورفولک پلانٹ سائنسز کے ذریعہ تیار کردہ، یہ جامنی رنگ کے ٹماٹر اب اس مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں جہاں یہ ایک اہم فصل کی نمائندگی کر رہے ہیں جو اپنی نوعیت کی یہ پہلی فصل ہے جسے بآسانی ہر جگہ اگایا جاسکتا ہے۔
واضح رہے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ ان ٹماٹروں میں صحت کے لیے انتہائی مفید بلیو بیری کی رنگت اور کچھ اجزا جینیاتی سطح پر شامل کئے گئے ہیں۔
جامنی ٹماٹر سب سے پہلے 2008 میں برطانوی سائنسداں کیتھی مارٹن نے بنائے تھے۔ پھر انہوں نے ایک اہم انکشاف کیا تھا کہ جن چوہوں کو اس خاص ٹماٹر کا پاؤڈر دے کر رکھا گیا تھا ، دیگر چوہوں کے مقابلے میں ان کی زندگی کا دورانیہ 30 فیصد تک بڑھا ہوا دیکھا گیا تھا۔
ٹماٹر میں جامنی رنگت اینتھوسائنائنس مرکبات کی وجہ سے ہیں جبکہ اس ٹماٹر میں اینتھوسائنائنس کی 10 گنا زائد مقدار موجود ہے جس سے اس پھل کی غذائیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
یہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اور جسم کی خلوی سطح پر حفاظت کرتا ہے۔ یہ فری ریڈیکلزکو بننے سے روکتا ہےجو اندرونی سوزش سے لے کر سرطان کا ایک اہم سبب ہے۔ اس ٹماٹر کی دوسری اہم بات یہ ہے کہ توڑے جانے کے بعد یہ عام ٹماٹر کی نسبت میں دوگنے وقت تک تازہ رہتا ہے۔
یہ ٹماٹر جب کٹائی کے لیے تیار ہوتے ہیں تو ایک دلچسپ تبدیلی سے گزرتے ہیں، جس سے ٹماٹر کا اندرونی گودا اور جلد سبز سے جامنی رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہے یہ فصل بوائی سے کٹائی تک تقریباً 70 دنوں کی میں تیار ہوتی ہے اور ایک فائدہ مند فصل فراہم کرتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟