’سجل علی اپنے کردار میں کھو جاتی ہیں‘

شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار عاصم رضا کا کہنا ہے کہ اداکارہ سجل علی اپنے کردار میں کھو جاتی ہیں۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ہدایت ڈائریکٹر عاصم رضا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی اور سجل علی کی اداکاری سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ […]

 0  3

شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایت کار عاصم رضا کا کہنا ہے کہ اداکارہ سجل علی اپنے کردار میں کھو جاتی ہیں۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ہدایت ڈائریکٹر عاصم رضا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی اور سجل علی کی اداکاری سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سجل علی کے کام کا حسن یہ ہے کہ وہ جب کام کررہی ہوتی ہیں تو اپنے آپ کو بھول جاتی ہیں اور پوری طرح اسکرپٹ میں لکھے اپنے کردار میں کھو جاتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

عاصم رضا کا کہنا تھا کہ قدرتی طور پر اداکارانہ صلاحیت رکھنے والے اداکار تو بہت سارے ہیں لیکن سجل علی ایک جنگجو کی طرح بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتی ہیں جیسے انہوں نے کسی کو ہرانا ہو تو ان کا کام کے لیے یہ جذبہ لاجواب ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں سجل علی کا کہنا تھا کہ ’وہ بھارتی ہدایتکار امتیاز علی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں، ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ میں بالی ووڈ کے معروف  اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

واضح رہے کہ اداکارہ سجل علی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں ’رابعہ سفیر کا کردار ادا کیا تھا،

انہوں نے 2017 میں بھارتی فلم ’موم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں انہوں نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھایا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow