ساڑھی کیوں نہیں خریدی؟ بیوی شوہر کیخلاف تھانے پہنچ گئی

بھارت میں خاتون ساڑھی نہ خریدنے پر شوہر کے خلاف شکایت درج کروانے تھانے پہنچ گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عجیب و غریب واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں بیوی ساڑھی نہ دلوانے پر شوہر کے خلاف شکایت درج کروانے تھانے پہنچ گئی۔ پولیس نے معاملہ حل کروانے کے لیے […]

 0  2

بھارت میں خاتون ساڑھی نہ خریدنے پر شوہر کے خلاف شکایت درج کروانے تھانے پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عجیب و غریب واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں بیوی ساڑھی نہ دلوانے پر شوہر کے خلاف شکایت درج کروانے تھانے پہنچ گئی۔

پولیس نے معاملہ حل کروانے کے لیے جوڑے کو فیملی کونسلنگ سینٹر بھیجا جہاں خاتون نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد کا الزام عائد کیا۔

رپورٹ کے مطابق جوڑا 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا اور ان کے درمیان اکثر معمولی بات پر جھگڑا رہتا تھا، حال ہی میں اہلیہ کی ساڑھی کی فرمائش جھگڑے کی وجہ بنی۔

فیملی کونسلنگ سینٹر میں خاتون نے کہا کہ شوہر نے ساڑھی خرید کر نہیں دی اور وہ اسے تشدد کا نشانہ بھی بناتا ہے۔

دوسری جانب شوہر نے اہلیہ پر رات گئے فون کال کرنے کا الزام لگایا۔

فیملی کونسلنگ سینٹر میں دونوں کے درمیان صلح اس وقت ہوگئی جب شوہر نے شرط مانتے ہوئے کہا کہ وہ اہلیہ کو ساڑھی خرید کر دے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow