سالگرہ پر پسندیدہ رنگ کا استعمال کرکے خاتون ایک ملین ڈالر کی لاٹری جیت گئی
خاتون نے اپنی سالگرہ پر پسندیدہ رنگ کا استعمال کرتے ہوئے لاٹری اسکریچ کی اور ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم جیت گئی۔ امریکی ریاست ایلی نواس کی خاتون کی سالگرہ کا دن ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔ اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ کا انتخاب کرنے کے لیے انھوں نے اپنے پسندیدہ رنگ کا […]
خاتون نے اپنی سالگرہ پر پسندیدہ رنگ کا استعمال کرتے ہوئے لاٹری اسکریچ کی اور ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم جیت گئی۔
امریکی ریاست ایلی نواس کی خاتون کی سالگرہ کا دن ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا۔ اسکریچ آف لاٹری ٹکٹ کا انتخاب کرنے کے لیے انھوں نے اپنے پسندیدہ رنگ کا استعمال کیا اور 10 لاکھ ڈالر کا خطیر انعام جیتنے میں کامیاب رہیں۔
خاتون نے لاٹری اہلکاروں کو بتایا کہ وہ ساؤتھ ہارلیم ایونیو پر واقع بی پی اسٹیشن پر اپنی سالگرہ کے موقع پر گیس بھروانے کے لیے رکی تھی.
اس دوران انھوں نے اسٹور کے اندر دیکھا کہ25 ڈائمنڈ کراس ورڈ 10 ایکس کا ٹکٹ جامنی رنگ کا تھا جو کہ ان کا پسندیدہ رنگ تھا۔
خاتون نے خود کو سالگرہ کا تحفہ دینے کے لیے وہاں موجود ٹکٹوں میں سے جامنی رنگ کا ایک ٹکٹ خریدنے کا فیصلہ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ جب میں نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ٹکٹ اسکریچ کیا، تو مجھے یقین نہیں آیا کیوں کہ میں 1 ملین ڈالر کی رقم جیت چکی تھی۔
خاتون نے کہا کہ یہ جیت ہماری زندگیوں میں تبدیلی لائے گی، میں نے کبھی سالوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میری زندگی اس طرح ایک لمحے میں بدل جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟