سارہ علی اپنی پہلی فلم کے ہیرو سوشانت سنگھ کو یاد کرکے روپڑیں

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان اپنی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ کے کو اسٹار آنجہانی سوشانت سنگھ کو یاد کرکے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ سارہ علی خان کے لیے ان کی پہلی فلم کیدارناتھ ان کے دل کے کافی قریب ہے، ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت […]

 0  2
سارہ علی اپنی پہلی فلم کے ہیرو سوشانت سنگھ کو یاد کرکے روپڑیں

بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان اپنی پہلی فلم ’کیدرناتھ‘ کے کو اسٹار آنجہانی سوشانت سنگھ کو یاد کرکے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

سارہ علی خان کے لیے ان کی پہلی فلم کیدارناتھ ان کے دل کے کافی قریب ہے، ایک حالیہ انٹرویو میں انھوں نے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بہت جذباتی ہوگئیں، اور اس فلم کے لیے ملنے والی تمام پزیرائی کا سہرا سشانت کے سرباندھا۔

کیدارناتھ کی شوٹنگ کے دوران گزارے ہوئے وقت کو یاد کرتے ہوئے سارہ نے بتایا کہ اس فلم کے حوالے سے بہت ساری یادیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ابھیشیک کپور پہلے بھی سوشانت کے ساتھ کام کر چکے تھے اور مجے کچھ مشکلات ہورہی تھیں، میں سوشانت کے پاس گئی انھوں نے مجھے لائنوں کے بارے میں سمجھایا۔

سارہ نے بتایا کہ میں نے ان کے بتائے ہوئے مشورے کو کاپی کیا، اس طرح ہندی بولنے سے اکثر لوگوں نے میری تعریف کی اور اس میں زیادہ تر سوشانت کا کردار تھا ہے۔

انھوں نے آنکھوں میں آنسو بھرتے ہوئے بتایا کہ مجھے فلم کیدارناتھ کے لیے جو بھی محبت ملی وہ بہت زیادہ تھی اور یہ سب سشانت کی وجہ سے تھا، میں یہ سب میرے ذہن میں ہے۔

اس سے قبل اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا تھا کہ میرا سفر سشانت کی مدد و معاونت کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا تھا، جب ڈرامہ ’پویترا رشتہ‘ شروع کیا تو میں اداکاری بھی کرنا نہیں جانتی تھی، لیکن سشانت نے مجھے اداکاری سکھائی، میں ہمیشہ انکی شکر گزار رہوں گی۔

واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون 2020 کو ممبئی میں باندرہ گھر میں لاک ڈاؤن کے دوران مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

بعدازاں 2022 میں ممبئی کے کوپر اسپتال کے ایک سابق ملازم روپ کمار شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow