سارہ خان کس بالی وڈ ’خان‘ کی ہیروئن بننے کی خواہشمند؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور صف اول کی اداکارہ سارہ خان کسی تعریف کی محتاج نہیں ، اپنی خوبصورتی اور عمدہ فنکارانہ صلاحیتوں کے بلبوتے پھر بھارت میں بھی ان کی کافی فین فالوونگ ہے۔ حال ہی میں سارہ خان نے ایک بھارتی شو کو ورچوئل انٹرویو دیا جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر ... Read more
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور صف اول کی اداکارہ سارہ خان کسی تعریف کی محتاج نہیں ، اپنی خوبصورتی اور عمدہ فنکارانہ صلاحیتوں کے بلبوتے پھر بھارت میں بھی ان کی کافی فین فالوونگ ہے۔
حال ہی میں سارہ خان نے ایک بھارتی شو کو ورچوئل انٹرویو دیا جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے بالی وڈ فلموں اور اداکاروں کے حوالے سے بھی اظہارِ خیال کیا۔
انٹرویو کے دوران سارہ خان سے میزبان نے پوچھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل کس کو آئیڈیل مانتی تھیں؟
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سارہ خان نے کہاکہ ایسا تو کبھی سوچا نہیں تھا کیونکہ اداکاری نہیں کرنی تھی لیکن جب اداکاری کرنے کا فیصلہ کیا تو یہ ٹھان لی تھی کہ ایک بار سلمان خان کے ساتھ فلم ضرور کروں گی۔
حال ہی میں سارہ خان کی اپنی بیٹی کو پنجابی سکھانے کی ویڈیو بھی کافی وائرل ہوئی۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے شوہر اور نامور گلوکار فلک شبیر اپنی دو سالہ بیٹی کو پنجابی زبان سکھانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔
گلوکار فلک شبیر اپنی بیٹی عالیانہ فلک‘ کو پنجابی کےچند الفاظ جیسے ’چَک دے پھٹے’،’بلے بلے’ سکھاتے سنائی دے رہے ہیں جس پر عالیانہ فلک بھی اپنے والد کے بول پر معصومانہ انداز میں الفاظ دہراتی نظر آرہی ہیں۔
گلوکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور باپ بیٹی کے پیار بھرے رشتے پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟