’زیادہ ہمدردی رکھیں اور لوگوں کے ساتھ۔۔۔‘ ہاردک سے طلاق کی افواہوں کے درمیان نتاشا کی ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، ایسے میں نتاشا نے پوسٹ جاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی افواہوں […]

 0  3
’زیادہ ہمدردی رکھیں اور لوگوں کے ساتھ۔۔۔‘ ہاردک سے طلاق کی افواہوں کے درمیان نتاشا کی ویڈیو وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں زیر گردش ہیں، ایسے میں نتاشا نے پوسٹ جاری کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مداحوں نے دونوں اسٹارز کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر ساری توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

اب نتاشا نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں ہاتھ میں کافی کا کپ پکڑے دیکھا جاسکتا ہے، نتاشا نے کہا کہ ’میں یہاں بیٹھ کر کافی پی رہی ہوں، تو بس اس دوران ایسے ہی خیال آیا کہ ہم رائے قائم کرنے میں کتنی جلدی کرتے ہیں ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

اداکارہ نے کہا کہ ’اگر ہم کسی ایسے شخص کو دیکھتے ہیں جو اپنے کردار سے ہٹ کر کام کر رہا ہے، تو ہم رک کر مشاہدہ نہیں کرتے اور ہمیں کوئی ہمدردی نہیں ہوتی ہم براہ راست فیصلہ کرنے میں کود پڑتے ہیں‘۔

نتاشا کا کہنا تھا کہ ’ہم نہیں جانتے کہ کیا ہوا ہے، اس ساری چیز کے پیچھے کیا ہے، ساری کارروائی، ساری صورتحال کیا ہے،  لہذا آئیے کم فیصلہ کن بنیں، زیادہ مشاہدہ کریں، زیادہ ہمدردی رکھیں اور لوگوں کے ساتھ ہمدردی سے پیش آئیں‘۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں نتاشا اور ہاردیک کی طلاق کی خبریں اس وقت زور پکڑنے لگیں جب انسٹاگرام پر نتاشا نے ہاریک کا سر نیم پانڈیا اپنے نام سے ہٹایا، تاہم 2 ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود دونوں نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ نتاشا نے بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا سے 2020 کے دوران لاک ڈاؤن میں ہندو اور مسیحی دونوں رسومات کے تحت شادی کی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow