زارا نور عباس کی شخصیت میں ماں بننے کے بعد کیا تبدیلی آئی؟ اداکارہ کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ماں بننے کے بعد اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلی سے متعلق بتادیا۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بچے کی پیدائش کے بعد اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل […]

 0  3
زارا نور عباس کی شخصیت میں ماں بننے کے بعد کیا تبدیلی آئی؟ اداکارہ کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ماں بننے کے بعد اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلی سے متعلق بتادیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زارا نور عباس نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بچے کی پیدائش کے بعد اپنی شخصیت میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ زارا نور نے کہا کہ ماں بننے کے بعد میری شخصیت میں بہت ساری مثبت تبدیلیاں آئیں، جیسا کہ مجھے والدہ سمیت دیگر تمام ماؤں کا احساس زیادہ ہونے لگا ہے، پہلے بھی میں اپنی والدہ کا احساس کرتی تھی لیکن خود ماں بننے کے بعد مجھے تمام ماؤں کی تکلیف، محبت اور اپنے پن کا زیادہ احساس ہونے لگا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد میں زیادہ سمجھدار ہوگئی ہوں، اب میں غصہ نہیں کرتیں اور وقت کی پابندی کا خیال رکھتی ہوں، مجھے ایک مثالی والدہ کا زیادہ علم نہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں ایک اچھی ماں ثابت ہوں گی۔

زارا نور عباس نے کہا کہ میرے لیے تعلیم میں اچھے گریڈز اور نمبرز لانا اہمیت نہیں رکھتا، میری خواہش ہے کہ میری بیٹی اچھی انسان بنیں، وہ دوسروں کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اداکار اسد صدیقی نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، دونوں کے ہاں رواں برس مارچ میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، جس کا انہوں نے نورجہاں صدیقی نام رکھا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow