روہت شرما کے مچل اسٹارک کو ایک اوور میں چار بلند و بالا چھکے!
بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کی جم کر دھلائی کرڈالی، فاسٹ بولر کے ایک اوور میں 29 رنز بٹور لیے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے، بھارت کپتان نے میچ کے تیسرے اوور میں دنیا کے […]
بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کی جم کر دھلائی کرڈالی، فاسٹ بولر کے ایک اوور میں 29 رنز بٹور لیے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے، بھارت کپتان نے میچ کے تیسرے اوور میں دنیا کے مانے ہوئے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی درگت بنا ڈالی، انھوں نے کینگرو بولر کو ایک اوور میں چار چھکے جڑے۔
روہت نے پہلی بال پر اسٹارک کو آف سائیڈ پر چھکا لگایا، دوسری بال بھی انھوں نے اسی اسٹائل میں باؤنڈری کی جانب پھینکی۔
تیسری گیند پر روہت شرما نے لانگ آن پر چوکا مارا جبکہ چوتھی بال پھر ایک شاندار چھکے کی صوت میں گراؤنڈ سے باہر گئی، ایسے میں گھبرا کر مچل اسٹارک نے ایک وائیڈ بھی کی۔
بھارتی کپتان روہت نے اوور کی آخری بال پر بھی اسٹارک کو نہ بخشا اور فل ٹاس گیند ان بلے کا کنارہ لیتی ہوئے چھکے کے لیے اسٹینڈز میں چلی گئی، یوں مچل اسٹارک کو ایک اوور میں 4 چھکے اور ایک چوکے پڑے اور انھوں نے 29 رنز دیے۔
روہت نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 19 بالز پر اپنی ففٹی اسکور کی، ان کی اب تک کی 51 رنز کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش ٹاس جیت کر روہت شرما الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
بھارتی ٹیم میچ جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلے گی، افغانستان سے شکست کے بعد آسٹریلیا کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے یہ میچ جیتنا لازم ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟