رنبیر کپور نے کارتک آریان کی کونسی پسندیدہ چیز چھین لی؟
بالی وڈ کے نوجوان ہیرو کارتک آریان نے انکشاف کا ہے کہ رنبیرکپور نے ان کی پسندیدہ چیز ان سے چھین لی تھی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں فلمی خاندان کا نہ ہونے کے باوجود جگہ بنانا کوئی آسان کام نہیں، تاہم کارتک آریان ان چند اداکاروں میں سے ہیں جنھوں نے اپنی پہلی فلم کے […]
بالی وڈ کے نوجوان ہیرو کارتک آریان نے انکشاف کا ہے کہ رنبیرکپور نے ان کی پسندیدہ چیز ان سے چھین لی تھی۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں فلمی خاندان کا نہ ہونے کے باوجود جگہ بنانا کوئی آسان کام نہیں، تاہم کارتک آریان ان چند اداکاروں میں سے ہیں جنھوں نے اپنی پہلی فلم کے بعد ہی بالی وڈ میں جگہ بنا لی تھی۔ اس وقت وہ بہت سے برینڈز اور ہدایت کاروں کی پہلی پسند بنے ہوئے ہیں۔
ان کی پہلی فلم 2011 میں ریلیز ہونے والی ’پیار کا پنچم نامہ‘ تھی جسے فلم میکر لو ارجن نے بنایا تھا، یہ فلم روایتی موضوع سے ہٹ کر تھی تاہم اس کے باوجود یہ کافی ہٹ رہی تھی۔
اپنی نئی فلم ’چندو چیمپئن‘ کی پرموشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پسندیدہ ہدایت کار لو ارجن کو رنبیر کپور نے ان سے چھین لیا ہے۔
انھوں نے ویب سائٹ سے بات چیت میں ہلکے پھلکے انداز میں بتایا کہ وہ تو میرا ڈائریکٹر لے گیا تھا اس وقت، اپنا ڈائریکٹر بچا کر رکھو۔
رنبیر کپور نے لو ارجن کی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں شردھا کپور کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
اس سے قبل کارتک آریان نے لو ارجن کے ساتھ پیار کا پنچم نامہ ٹو، سونو کی ٹیٹو کی سوئیٹی میں بھی کام کیا تھا اور تمام ہی فلمیں ہٹ ثابت ہوئی تھیں، کارک آریان کا اشارہ اسی طرف تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟