رشی کپور کی بیٹی کی شادی میں سلمان خان ’بار ٹینڈر‘ کیوں بن گئے تھے؟

اداکارہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹی ردھیما کی شادی میں سلمان خان بار ٹینڈر بن گئے تھے۔ اداکارہ نیتو کپور نے بیٹے رنبیر اور بیٹی ردھیما کے ساتھ ’دی کپل شرما‘ شو میں شرکت کی اور آنجہانی شوہر رشی کپور سے جڑے دلچسپ واقعات بیان کیے۔ نیتو کپور نے بتایا کہ ردھیما […]

 0  4
رشی کپور کی بیٹی کی شادی میں سلمان خان ’بار ٹینڈر‘ کیوں بن گئے تھے؟

اداکارہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ بیٹی ردھیما کی شادی میں سلمان خان بار ٹینڈر بن گئے تھے۔

اداکارہ نیتو کپور نے بیٹے رنبیر اور بیٹی ردھیما کے ساتھ ’دی کپل شرما‘ شو میں شرکت کی اور آنجہانی شوہر رشی کپور سے جڑے دلچسپ واقعات بیان کیے۔

نیتو کپور نے بتایا کہ ردھیما کی شادی میں رشی کپور نے اچھی خاصی تعداد میں شراب آرڈر کی تھی لیکن اچانک وہ ختم ہوگئی تھی۔

انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سلمان خان نے ویٹرز سے کہا کہ وہ لوگوں میں مشروب تقسیم کریں گے لہٰذا وہ لوگوں میں لیموں پانی بانٹنے لگے اس کی وجہ سے جن کے ہاتھ میں شراب تھی انہوں نے وہ پھینکنا شروع کردی اور سلمان کے ہاتھ سے مشروب لینے لگ گئے۔

نیتو کے مطابق جب رشی کو پتا چلا کہ سلمان وہاں ہے تو وہ کہنے لگے کہ تو نکل وہاں سے۔

واضح رہے کہ ردھیما کپور جیولری ڈیزائنر ہیں انہوں نے چار سال تک ڈیٹنگ کے بعد 2006 میں بزنس مین بھرت ساہنی سے شادی کی۔

ردھیما اور بھرت کے درمیان تعلقات لندن میں تعلیم کے دوران شروع ہوئے، 2011 میں جوڑے نے بیٹی سمارا ساہنی کو خوش آمدید کہا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow