راہول ڈریوڈ کو بھارتی کوچنگ چھوڑنے کے بعد کس چیز کا خطرہ؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سبکدوش ہونے والے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جتوانے کے بعد ملازمت کی تلاش میں ہیں۔ بھارت نے 29 جون کو کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کو7 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی […]

 0  2
راہول ڈریوڈ کو بھارتی کوچنگ چھوڑنے کے بعد کس چیز کا خطرہ؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سبکدوش ہونے والے کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ٹائٹل جتوانے کے بعد ملازمت کی تلاش میں ہیں۔

بھارت نے 29 جون کو کینسنگٹن اوول گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ کو7 رنز سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

راہول ڈریوڈ کی غیر معمولی کوچنگ صلاحیتوں کی بہت سے لوگوں نے تعریف کی جس نے بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں یکے بعد دیگرے کامیابیاں دلوائیں۔

اس بات کا انکشاف پہلے ہی ہوگیا تھا کہ راہول ڈریوڈٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے علیحدہ ہوجائیں گے۔

فائنل کے بعد ایک ویڈیو انٹرویو میں بھارتی کوچ سے معلوم کیا گیا کہ وہ مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے۔

جس پر راہول ڈریوڈ نے مذاقاً جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اگلے ہفتے میں بے روزگار ہوجاؤں گا کوئی میرے لائق نوکری ہے تو بتائیں ‘۔

بھارتی کوچ نے کہا کہ اس (بھارتی ٹیم کی) جیت سے میں تیزی سے آگے بڑھوں گا، اگلے ہفتے زندگی میرے لیے اسی طرح ہوگی، بس فرق یہ ہوگا کہ اگلے ہفتے میرے پاس نوکری نہیں ہوگی’۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے ان کی روانگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈریوڈ کا اس عہدے سے الگ ہونے کا اپنا فیصلہ تھا۔

’’اللہ کا شکر ادا کرنے پر‘‘ بھارتی بولر محمد سراج ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری نے کہا کہ انہوں نے مجھے بتایا تھا کہ خاندانی وابستگیوں کی وجہ سے وہ اس ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں اور ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اس لیے ان کی بات مان لی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow