رات دیر تک جاگنے کا عجیب و غریب فائدہ

بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ رات کو جلدی سونا اور صبح سویرے اٹھنا انسان کو صحت مند اور توانا بناتا ہے، لیکن ایک نئی تحقیق میں اس کے متضاد رات دیر تک جاگنے کے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ حیران کُن دعویٰ کیا گیا ہے […]

 0  14
رات دیر تک جاگنے کا عجیب و غریب فائدہ

بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ رات کو جلدی سونا اور صبح سویرے اٹھنا انسان کو صحت مند اور توانا بناتا ہے، لیکن ایک نئی تحقیق میں اس کے متضاد رات دیر تک جاگنے کے فوائد بیان کیے گئے ہیں۔

برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں یہ حیران کُن دعویٰ کیا گیا ہے کہ جو لوگ رات کو دیر تک جاگتے ہیں وہ صبح سویرے اٹھنے والوں سے ذہنی طور پر بہتر ہوتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امپیریل کالج لندن کی اس تحقیق میں 26ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا اور ان کی ذہانت، منطق، ردعمل کے وقت اور یادداشت کا موازنہ کیا گیا۔

محققین نے مذکورہ افراد کی نیند کے دورانیے، معیار اور سونے کے وقت کا تجزیہ کیا اور یہ دیکھا کہ وہ ذہنی طور پر سب سے زیادہ چوکس کب تھے؟۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں وہ صبح سویرے بیدار ہونے والوں سے ذہنی طور پر بہتر ہوتے ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کا دورانیہ دماغی کام کے لیے اہم ہے اور جو لوگ رات کو دیر تک جاگنے کے بعد 7 سے 9 گھنٹے سوتے ہیں وہ ذہنی ٹیسٹوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

محققین نے کہا کہ سونے کے وقت اور ذہنی چوکنا رہنے کو سمجھنا ضروری ہے، لیکن اس کے لیے کافی نیند لینا ہے، جو صحت مند دماغ کو سہارا دیتی ہے اور دماغی افعال کو فائدہ پہنچاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دریافت کیا کہ نیند کا دورانیہ براہ راست دماغی افعال کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ تحقیق کچھ حد تک محدود ہے کیونکہ اس میں تعلیمی قابلیت کو مدنظر نہیں رکھا گیا اور چند دیگر پہلوؤں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اٹلی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جو لوگ رات کو دیر تک جاگتے ہیں وہ زیادہ تخلیقی انداز میں سوچتے ہیں۔ تحقیق کے دوران دیر تک جاگنے والے افراد نے مختلف ٹیسٹ باآسانی پاس کیے جب کہ صبح سویرے بیدار ہونے والوں کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محققین کے مطابق رات گئے تک جاگنے کی عادت لوگوں میں غیر روایتی سوچ کو فروغ دیتی ہے اور وہ مختلف چیزوں کے دلچسپ حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow